مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے منتخب اراکین کی پہلی میٹنگ ،انتظامیہ کے لئے اراکین کو کیا گیا منتخب

بھٹکل:یکم  اپریل 2019(فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے  سہ سالہ انتخابات کے بعد گزشتہ روز انتظامیہ کی پہلی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں بھٹکل سمیت اندورن ہند اور بیرون کے منتخب اراکین بھی موجود رہے ، پہلی نشست میں  عام ممبران میں سے دس اراکین کو انتظامیہ کے لئے منتخب کیا گیا ، وہیں اندورن ہند اور بیرون سے بھی کئی ممبران کے نام کو منظوری دی گئی ،

۳۱ مارچ کی صبح قریب ۱۱ بجے  الیکشن کمشنر جناب عبد العظیم   صاحب کی صدارت میں شروع ہونے والی اس نشست کا آغاز مولانا یاسر برماور ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اس  نشست میں سبھی منتخب اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس میں ۶۶ ممبران نے شرکت کی ، جبکہ میٹنگ میں ممبئی ریاض جدہ سمیت  کئی علاقوں کے اراکین بھی موجود رہے

پہلی نشست میں دس اراکین کا انتظامیہ کے لئے  انتخاب عمل میں آیا جن  میں  جناب اشرف صدیقہ ، جناب فقی اسماعیل شریف، جناب اکبری یاسرشیگا، جناب مُبشر حُسین ہلارے، جناب پلور محمد صادق ، جناب ایس ایم پرویز، جناب شیکھرے حسن سائب،جناب عبدالمبین دامودی، جناب صدیقہ محمد میراں کانام شامل ہے

وہیں  بنگلور سے جناب نظام الدین صدیقہ ، منگلور سے جناب آفتاب کولا قطر سے مولانا عبد العظیم رکن الدین کویت سے جناب ہاشم معلم اور ابو ظبی سے جناب عاطف ادیاور کا انتخاب عمل میں آیا

وہیں  دبئی حلقہ سے ۱۰ ، سعودی عربیہ کے منطقہ الشرقیہ سے  ۱۰ اسی طرح مسقط سے موصولہ اراکین کے سبھی ناموں کو منظوری دی گئی

دبئی سے منتخب اراکین

مولوی ایس ایم سید ہاشم ندوی ،، رحمت اللہ راہی،عبدالقادر باشاہ رکن الدین ، طہ  معلم، عتیق الرحمن مُنیری، رکن الدین محی الدین کوچوباپا، شہریار خطیب، یاسر قاسمجی، محتشم عبدالباری ، ایس ایم سید رئیس

سعودی عربیہ منطقۃ الشرقیہ  سے منتخب اراکین

حافظ عبدالباسط، فاروق پٹیل شاہ بندری ، قاضیا محمد یونس، محمد ارشاد صدیقہ، محمد نجیب شاہ بندری، مزمل رکن الدین، احمد طاہر رکن الدین، مولوی تنویر جوشیدی،وصی اللہ نائطے محمد اقبال ائیکری

مسقط سے منظور شدہ اراکین

خواجہ فوزان محتشم، محمد سلیم سعدا، عبدالرحمن رکن الدین، مرتضیٰ رکن الدین، وصی اللہ مصباح، سید اسماعیل ایس ایم ،معظم سعدا

Share this post

Loading...