بھٹکل 04؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) مجلس علماء تینگن گنڈی کی جانب سے تینگن گنڈی کے اسپورٹس سینٹروں کے مابین حفظ منتخب سورتیں، سیرت وفقہ کوئز کے مسابقے بروز جمعرات ساڑھے نو بجے جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد میں منعقد کیے گیے۔ مسابقے میں سات اسپورٹس سینٹروں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے کل انیس مساہمین نے شرکت کی ۔ اسی طرح اس پروگرام میں انٹرنیشل یونیورسٹی آف میلیشیا کی جانب سے اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کی تعلیم کی تکمیل کرنے پر مولانا شہباز دمکار ندوی کی تہنیت کی گئی۔ یاد رہے کہ تینگن گنڈی کے علاقے میں موجود تقریباً چالیس علماء پر مشتمل یہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ذریعہ نوجوانوں میں دینی وتعلیمی بیداری اور اصلاحِ معاشرہ کے کام انجام دئیے جاتے ہیں۔
سیرت وفقہ کوئز کے سوالات کی تیاری میں پی پی ٹی کا استعمال کیا گیا اور پروجیکٹ کے ذریعہ اسے سامنے لایا گیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔ مساہمین میں صرف انہی کو شرکت کی اجازت تھی جو اسکول سے فارغ ہوں یا پھر اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ مسابقۂ حفظ میں اسکولوں میں زیرِ تعلیم بارہ سال تک کے طلباء نے شرکت کی تھی ۔
اسٹیج پر موجود مہمانِ خصوصی نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے اس پروگرام کے انعقاد پر مجلس علماء تینگن گنڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کی معلومات ہر ایک کے لیے ضروری ہے ، اسی طرح فقہ کوئز کے سوالات کے ذریعہ بہت سی معلومات ہمارے سامنے لائیں گئیں۔ اب ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس معلومات کو بڑھانے کی فکر کریں ، مولانا نے وقتاً فوقتاً فقہی نشستوں کا انعقاد کرکے عملی اقدام شروع کرنے پر زور دیا۔
مجلس کے صدر مولانا محمد سعود ندوی نے کہا کہ اس طرح کے مقابلہ ہماری معلومات میں اضافہ کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں ، ہم نے اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کے درمیان اس کو منعقد کیا جس پر انہوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم رول ادا کیا۔
نشست کا آغاز مولانا شاہد ڈانگی ندوی کی تلاوت سے ہوا ، مولانا سلمان بنگالی ندوی نے نعت پاک پیش کی ، مولانا اسماعیل ڈانگی ندوی نے مہمانوں کا تعارف اور استقبالیہ کلمات کے ساتھ ساتھ پروگرام کے اغراض ومقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔ مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے مجلس کا تعارف اور اس کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ شکریہ کلمات مولانا طلحہ علاؤ نے پیش کیے ، نظامت کےفرائض مولانا شہباز ندوی اور مولانا شاہد ندوی نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔
حکم صاحبان کے فرائض کی انجام دہی میں مولانا سید احمد ایاد ندوی اور مولانا یعقوب ندوی نے اپنا تعاون پیش کیا۔
پروگرام کے انعقاد میں مولانا عبدالمتین ندوی ، مولانا فضل اللہ ندوی اور دیگر نے اپنا بڑا تعاون دیا۔
اسٹیج پر بانی مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی محترم المقام حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی ، مولانا اسحاق صاحب ندوی ، جناب اقبال بنگالی ، ماسٹر سلیم الجی وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
