سرحد پار اور ندورن ملک ہونے والی دہشت گردی کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کا شدید احتجاج

الہ آباد میں ایم آئی ایم کارکنان نے مذہب کے نام پر کی جانے والی دہشت گری کےخلاف زبر دست احتجاج کیا ۔ایم آئی ایم کارکنوں نے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا ۔کارکنوں نے بجرنگ دل اور ہندو یووا واہنی جیسی تنظیموں پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے پر تشدد واقعات پر مظاہرین نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ صرف دہشت گردی کی مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا ۔ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اندرون اور بیرون ملک ہونے والی دہشت گردی کے خلاف سخت کا ر روائی کرے۔ایم آئی ایم نے مذہب کے نام پر کسی بھی طرح کی دہشت گردی کے خلاف عوامی بیداری کی بھی مہم شروعات کی ہے ۔ایم آئی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ مذہب کے نام پر تشدد کے خلاف اب وہ سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کرے گی ۔

Share this post

Loading...