بعض لوگوں نے غیر تعلیم یافتہ ہونے کے باجود بعض لوگ حالات پر نگاہ رکھتے ہیں اور قوم کے لئے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اُن کو منتخب کیا جائے وغیرہ وغیرہ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تنظیم کی نئی انتظامیہ میں پرانے چہرے ہی دیکھنے کو ملتے ہیں یا پھر نئے چہرے اس کی انتظامیہ میں شامل ہوں گے۔ انتخابات کی ذمہ داری کے لیے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں مولانا عبدالعلیم قاسمی ندوی کو الیکشنر کمشنر بنایا گیا تھا جبکہ ڈی ایف محمد صدیق اور کے ایم محمد اشفاق صاحب الیکشن کمیشن کے ممبر منتخب کئے گئے۔
سبکدوش انتظامیہ سے منتخب دس اراکین
(۱) جناب کھروری محی الدین الطاف صاحب
(۲) جناب عبداللہ دامودی صاحب
(۳) جناب ڈی ایف محمد صدیق صاحب
(۴) مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب
(۵) جناب کے ایم اشفاق صاحب
(۶) جناب صدیقہ محمد میراں صاحب
(۷) مولانا ایس ایم سید زبیر صاحب مارکیٹ
(۸) مولوی رکن الدین عزیز الرحمن صاحب
(۹) جناب محتشم محمد عظیم صاحب
(۱۰) مولوی برماور محمد یاسر صاحب ندوی
سر کاری اسپتال میں پیسے مانگے جانے پر عمر رسیدہ خاتون نے کیا علاج کرانے سے انکار
منگلور 12؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) یہاں کے ایک سرکاری اسپتال میں علاج کرانے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کرنے پر عمر رسیدہ خاتون نے علاج کرانے سے انکار کیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سروجمّا اپنے بھانجے کے ہمراہ یہاں کے ایک سرکاری اسپتال میں علاج کرانے کے لیے گئی ہوئی تھی لیکن اسپتال والوں نے پیسوں کا مطالبہ کیا ۔ اس کے رشتہ داروں نے ڈپٹی کمشنر سے اس واقعہ کا تذکرہ کرنے کے بعد کہا کہ وہ اس مطالبہ کو پورا نہیں کرسکتے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایم او مذکورہ خاتون کے لیے مطلوبہ سہولیات مہیاکرانے کے احکامات جاری کردئیے۔ جب وہ ڈپٹی کمشنر کا خط لے کر اسپتال پہنچے تو ایک ملازم نے خاتون کے بھانجے کو زدوکوب کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کا خط واپس لے جانے کے بات کہہ دی ۔ مذکورہ واقعہ سامنے آنے کے بعد خاتون اور اس کے بھانجے نے مقامی تنظیم سے مداخلت کرنے کی اپیل کی جس پر مقامی تنظیم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرنے کے بعد معاملہ درج کرنے کے لیے پانڈیشور پولیس تھانہ پہنچے۔ جب تنظیم کے کارکنان نے احتجاج کرنے کی دھمکی دی تو پولیس نے ڈی ایم او کو مذکورہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرانے اور اس کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرانے کی درخواست کی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اسپتال ملازم کے خلاف کیا اقدامات کیے جاتے ہیں ۔
لٹیروں نے تیس سونے کی گنیاں اور سات ہزار نقدی لوٹ لیے
بنٹوال 12؍ دسمبر (فکروخبر نیوز) گھر میں گھس کر اس میں موجود سات ہزار روپئے نقدی اور تیس سونے کی گنیاں لے کر فرار ہونے کی واردات بنٹوال میں پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیاس ڈیسوزا اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ ایک اسکول کے صد سالہ جشن میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چند لٹیرے گھر کا پچھلا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوگئے۔مذکورہ واردات اس وقت منظر عام پرآئی جب اہلِ خانہ پروگرام میں شرکت کرنے بعد گھر لوٹے۔ بنٹوال کرائم برانچ ایس آئی گنگا درپا اور دیگر پولیس اہلکار جائے واردات پر پہنچنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس دوران فنگر پرنٹس ماہرین بھی یہاں پہنچے اور تحقیقات کیں ۔
کنویں میں چھلانگ لگاکر نواجوان کی خودکشی
اڈپی 12؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ایک نوجوان کی جاب سے کنویں میں چھلانگ کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات موڈوبیلو کے کٹی ننگری علاقے میں کل پیش آئی ہے۔مہلوک نوجوان کی شناخت اکھل (24) مقیم مدرنگڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ نوجوان مدرا نگڑی میں ایک دکان پر ملازمت کیا کرتاتھا ۔ کل دوپہر کے قریب وہ اپنے دادی کے یہاں جانے کی بات کہہ کر دکان سے روانہ ہوا۔ جب رات دیر گئے بھی اکھل گھر نہیں لوٹا تو گھر والوں نے دادی کے گھر رابطہ کیا جہاں سے بھی اس کی غیر موجودگی کی خبر دی گئی۔ گھر والوں کی جانب سے کافی دیر تلاش کرنے کے بعدبالآخر کٹی ننگری علاقے میں واقع ایک کنویں میں اس کی لاش پائی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان نے دوپہر تین بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان کنویں میں چھلانگ لگائی ہے۔ لاش اجرکوڈ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ گردہ اور دل کی بیماریوں کی وجہ سے وہ سخت تکلیف میں تھا۔ شروا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
