( ل ) لام یعنی رزم و پیکارِ محبت کے اسیر
( س ) سین سے ہے منظرِ بھٹکل ہمارا شاد باد
( ا ) اور الف میں اُنس و اُلفت کا ہمیشہ عکس ہے
( ص ) صلح جوئی ، آشتی اور امن کا مظہر ہے صاد
( ل ) لائقِ تعظیم ٹہراتی ہے ، ثانی لام بھی
( ا ) پھر الف میں بھی ہے پوشیدہ اخوت کا مواد
( ح ) حاء حمیت حاصلِ اصلاح ہے تنظیم کی
( و ) واو وحدت اور یک جہتی پہ اُس کا اعتماد
( ت ) تاء تعاون ہی ازل سے اُس کا نصب العین ہے
( ت ) جس نے ہی بخشا ہے اُس کو اک صدی کا امتداد
( ن ) نون میں اسلاف کے حسنِ عمل کے ہیں نقوش
( ظ ) ظلم پرور تفرقوں میں ظاء منظم اتحاد
( ی ) یاء ہے یکتا ، یاء یگانہ ، یاء ہے یارا ، یاوری
( م ) میم منزل ہو مبارک جس پہ ہو پائندہ باد
ہے دعا\" فکر و خبر\" کی ہو تجھے مقبولیت
شہرِ بھٹکل میں رہے تو ہر طرح آباد و شاد
لفظ سے جملہ بنا ، جملے سے اک مصرعہ ہوا
یہ تیری حسنِ ادا نعماںؔ رہے گی سب کو یاد
Share this post
