بھٹکل 11 جون 2020 (فکر وخبر نیوز) بھلے لاک ڈاؤن کئی لوگوں کے لئے زحمت بنا لیکن ان اوقات کو منکی سے تعلق رکھنے والی بچی نے ایسے کارآمد بنایا کہ دیکھنے اور سننے والے حیرت میں پڑ گئے۔
سابق مہتمم مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور مولانا محمد حسین گیما صاحب کی نواسی محروسہ بنت فصیح کڑپاڑی نے لاک ڈاؤن کے ڈھائی مہینے میں مدرسہ صفة الطالبین کی معلمہ کی زیر نگرانی حفظ قرآن کی تکمیل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ قرآن مجید کا کھلا معجزہ ہے کہ بارہ سالہ لڑکی صرف ڈھائی مہینے میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرتی ہے۔
قاضی جماعت المسلمین منکی و مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی مولانا شکیل احمد ندوی نے ختم قرآن کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مذکورہ بچی صرف پچیس دن میں ناظرہ قرآن کی تکمیل کرکے سبھوں سے داد تحسین حاصل کر چکی ہے۔
بچی کی ابتدائی تعلیم المومنات پبلک اسکول منکی میں ہوئی- 6 سال یہاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد میسور کی خدیجہ نسواں میں داخلہ لیا جہاں پر درجہ بدرجہ ترقی کرتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئی ہے۔
ادارہ فکر وخبر بھٹکل بچی اور اس کے والدین و سرپرستوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
Share this post
