بھٹکل 19؍دسمبر2018(فکروخبرنیوز)ادارہ ادب اطفال بھٹکل گزشتہ دو سالوں سے ماہنامہ پھول اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعہ بچوں کی دینی بنیادوں پر تربیت کر رہا ہے ،اسکول و مدارس کے طلبہ کے درمیان اس کے مقابلہ جاتی پروگرامات بھی دلچسپ اور اہم ہوتے ہیں ،جو دراصل دین و ادب کے فروغ کے لئے معاون بنتے ہیں
اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پران شاء اللہ ۱۱ ربیع الثانی ۱۴۴۰ ھ مطابق ۱۹ دسمبر2018 ء بروز بدھ بعد نماز عصر اور بعد نماز عشاء’’ بمقام انفاپارک آزاد نگر فورتھ کراس بھٹکل‘‘ اسکول و مدارس کے طلبہ کے مابین بچوں کی ایک دلچسپ بیت بازی منعقد ہوگی، اسی کے ساتھ ان شاء اللہ پھول کا خصوصی شمارہ ’’ابو جان نمبر‘‘ کا اجرا بھی ہوگا
آپ حضرات سے شرکت کی پرخلوص درخواست ہے
زیر صدارت : مولانا محمد الیاس صاحب ندوی مدظلہ العالی
سرپرست ماہنامہ پھول
مہمانِ خصوصی : مولانا عبدالسبحان صاحب ناخدا ندوی مدظلہ العالی
استاد تفسیر مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی
جناب حیدر بیابانی
بچوں کے ادیب وشاعر
جناب متین اچل پوری
بچوں کے ادیب وشاعر
بمقام : انفا پارک آزاد نگر فورتھ کراس بھٹکل
زیر انتظام : آزاد نگر فرینڈس ایسوسی ایشن (انفا) بھٹکل
Share this post
