ہم کسی بھی صورت میں بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دیں اور نہ ہم اپنی ذاتی گاڑیاں دوسروں کے لیے کرایہ پر دیں۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرٹی او کی مدد سے شہر میں عنقریب ڈرائیونگ لائسنس میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔پروگرام میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے روڈ سیفی کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے شہر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر ، مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری ، اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری وغیرہ موجود تھے۔
خاتون تالاب میں ڈوب کر ہلاک
پتور 17؍نومبر 2016( فکروخبرنیوز ) گھاس لانے کے دوران ایک خاتون کے پیر پھسل کر تالاب میں گرنے کے بعدڈوب کرہلاک ہونے کی واردات کوڈمباڈی علاقہ میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت پشپا (28) مقیم ماجنا ہتھلو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون گھاس لانے گئی ہوئی تھی ، جب گھر واپس نہیں لوٹی تو گھر والے پریشان ہوگئے اور اس کی تلاش میں نکل گئے ۔ تالاب کے قریب اس کے چپل ملے ہیں جس سے شبہ ہے کہ تالاب میں گرنے ہی سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ بتایاجارہے کہ ایک ماہ قبل اشوک نامی نوجوان سے اس کی شادی ہوئی تھی۔ اس اچانک ہوئی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔ پتو ر پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
