مہیندرا مارشل لاری پیسنجر رکشہ سے ٹکراگئی

یہ لوگ چترا پور سے واپس اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ اچانک ایک منی لاری رکشہ سے ٹکراگئی ۔ یہ حادثہ اہم شاہراہ ریمبور شورم کے بالمقابل پیش آیا۔ زخمی عورت کو شہر کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنداپور اسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔جب کہ رکشہ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ شہر پولس تھانے کے پی اے ایس آئی سبنا معاملہ درج کرنے کے بعد معاملہ کی چھان بین کررہے ہیں۔ 

نامعلوم وجوہات: نوجوان نے کرلی خودکشی 

بھٹکل 21فروری (فکروخبرنیوز ) کسی نامعلوم معاملہ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان پھانسی لے کر خودکشی کرلئے جانے کی واردات آج شہر کے مضافاتی علاقے گورٹے میں پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق خودکشی کرلینے والے کی شناخت بھاسکر راما نائک (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ شخص نائلان رسی سے اپنے گھر کے کمرے میں پھانسی لی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ 26فروری کو اس کی شادی کی تاریخ طئے کی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں دیہی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ،پی ایس آئی لکپا نائک تحقیقات کررہے ہیں۔

A Women Injured in Auto Rickshaw-Pick up Vehicle Collision11

Share this post

Loading...