مہاراشٹر اسمبلی میں وندے ماترم پرپھرہنگامہ آرائی

 ایوان میں شیوسینا کے دیواکر راوتے اوربی جے پی رکن راج پروہت نے یہ معاملہ اٹھایا۔اور ایوان کے باہراسمبلی کی عمارت کے احاطہ میں ایم آئی ایم کے وارث پٹھان اورپروہت آپس میں ٹکراگئے۔اعظمی نے کہا کہ وہ ہندوستان زندہ باد ہزار بار بولیں گے ۔انہوں نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شاعرانہ انداز میں للکارا اور کہا کسی کا قد بڑھادینا کسی کے قد کو کم کرنا  ہمیں ٓتا نہیں نموترم کو موترم کہنا چلو چلتے ہیں ملکر وطن پر جان دیتے ہیں بہت آسان ہے بند کمرے میں وندے ماترم کہنا ابوعاصم اعظمی نے سوال کیا کہ جئے ہند کا نعرہ کس نے دیا ایک مسلمان نے اور بھارت چھوڑو کا نعرہ بھی ایک مسلمان نے ہی دیا تھا ۔اعظمی نے کہا کہ وہ ہندوستان زندہ باد ہزار بار بولیں گے ۔۔جبکہ دوسری طرف ا سمبلی کے احاطہ میں مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے ممبرایڈوکیٹ وارث پٹھان اور بی جے پی ممبر راج پروہت کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور نعرے بازی کے دوران پولیس اور حفاظتی جوانوں کو مدخلت کرناپڑی۔ بتایاجاتا ہے کہدراصل اسمبلی کی عمارت کے احاطے میں دونوں ایم ایل ایزوارث پٹھان اور راج پروہت وندے ماترم کے معاملہ پر نجی ٹی وی چینلز کوبیان دے رہے تھے، جب وارث پٹھان نے وندے ماترم پڑھنے سے انکار کیاتو قریبی کھڑے پروہت نے وندے ماترم کے حق میں نعرے بازی شروع کردی اور اس کے نتیجے میں لفظی تکرار ہوگئی۔آس پاس موجود ورکروں نے بھی نعرے لگنا شروع کردیا۔پولیس کودرمیان میں پڑنا پڑا۔اور وارث پٹھان کو بحفاظت ایوان تک پہنچایا۔ایوان میں بحث کے دوران حیرت انگیزطورپر سلجھے ذہن کے مالک سمجھے جانے والے سابق وزیرایکناتھ کھڑسے نے کھڑے ہوکرابوعاصم سے کہا کہ آپ ہندوستان میں رہ کریہاں کی ہواپانی سے فیض حاصل کرتے ہیں اورپھربھی ملک کے گیت کوگانے سے احترازکرتے ہیں۔ جس پرابوعاصم نے واضح کیاکہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کی اسلام اجازت نہیں دیتا ہے،اس لیے مسلمان وندے ماترم نہیں گاسکتاہے۔

Share this post

Loading...