بھٹکل : 06 مارچ 2020 (فکر وخبر نیوز) ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی زیر سرپرستی بھٹکل سے شائع ہونے والے ماہنامہ پھول کا ماہانہ تقسیم انعامات کا پروگرام جامعة الصالحات آزاد نگر کے احاطہ میں آج بروز جمعہ بعد عصر منعقد کیا گیا جس میں دو شماروں کے سوالات کے ٹوکن میں ممتاز نمبرات حاصل کرنے والے بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
آنے والی چھٹیوں کو کار آمد بنانے کے لیے چند کام کرنے پر مختلف انعامات کا بھی اعلان ہوا۔
پروگرام میں بطور مہمان خصوصی جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے دو مؤقر اساتذہ مولانا محمد اقبال ندوی اور مولانا محمد سمعان خلیفہ ندوی اور محتشم اکیڈمی کے ذمہ دار جناب محتشم یاسین صاحب موجود تھے۔
Share this post
