معہد الامام حسن البنا کے زیر اہتمام چل رہے جامعۃ الطیبات کا سالانہ جلسہ

بھٹکل 03؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز)  مورخہ 14/شعبان المعظم ۱۴۳۹ ؁ھ مطابق 1/مئی ۲۰۱۸ ؁ء بروز منگل معہد کے زیر اہتمام چل رہے جامعۃ الطیبات کا سالانہ جلسہ ہوا،الحمد للہ امسال پانچ طالبات نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ،حافظ ہونے والی طالبات کا ختم قرآن حضرت مولانا محمد صادق صاحب اکرمی ندوی کے مبارک عمل سے ہوا،مولانا نے ان حافظات کو قرآن پاک پڑھوایا ،اور ختم قرآن کی دعا فرمائی،مولانا نے قرآن اور حفظ قرآن کی فضیلت و اہمیت پر مختصرا خطاب فرمایا۔ جلسہ میں طالبات نے حمد ،نعت ،نظم ،تقاریر، مکالمے کو بہترین انداز میں پیش کیا،جن سے جلسہ میں شریک خواتین خوب محظوظ ہوئیں،مہمان خصوصی محترمہ ناججہ ندوت فائزاتی نے اپنے خطاب میں تربیت اولاد کے موضوع پر بہت قیمتی باتیں بیان فرمائیں ۔اسی طرح محترمہ نسیمہ صاحبہ نے اپنے صدارتی خطاب میں حفظ قرآن کی فضیلت پراورحفظ قرآن کو باقی رکھنے کے سلسلے میں مفید باتیں بیان فرمائیں۔
اخیر میں محترمہ خورشید صاحبہ (پرنسپل اصلاح البنات بھٹکل) کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
دوپہر پونے تین بجے شروع ہونے والا یہ جلسہ اذان مغرب سے کچھ پہلے دعا اور تواضع کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

امسال حافظ ہونے والی طالبات 
(1)رقیہ بنت محمدعمر رکن الدین
(2) شادماں بنت سید جاوید برماور
(3) خاشعہ بنت عبدالرحمن اکرمی
(4)دلشاد بنت محمد حسن کوبٹے
(5) عطوفہ بنت سید ابوبکر بروماور 

واضح رہے کہ معہد کے زیراہتمام چل رہے جامعۃ الطیبات کے جملہ شعبوں میں ایک سو اسی/۱۸۰ سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں،اور ۱۳/معلمات اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔اور ان شعبۂ جات کے ذریعہ خواتین مستفید ہورہی ہیں۔
شعبہ حفظ: الحمد للہ اس شعبہ میں اسکول و کالج میں زیر تعلیم طالبات کے لئے ان کی عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن کے کلاسس کا نظم کیا جاتاہے، طالبات دوپہر اپنے کالج کی تعلیم سے فارغ ہوکر شام چار بجے سے چھ بجے تک یہاں آکر آیات قرآنی حفظ کرتی ہیں۔ اس میں الحمد للہ ایک سو پچاس ۱۵۰؍طالبات ۱۲؍معلمات کی زیر نگرانی حفظ قرآن کی سعادت حاصل کررہی ہیں، الحمد للہ اب تک پندرہ ۱۵/طالبات حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ امسال پانچ طالبات حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوئی ہیں۔فللہ الحمد علی ذلک
شعبہ تعلیم بالغات :یہ شعبہ ان خواتین کے لئے ہے جو اس مرحلہ میں ہیں کہ وہ کسی مدرسہ میں جاکر پوری تعلیم حاصل کرنا ان کے لیے مشکل ہے، ان کے لیے ایک منظم کورس بنایا گیاہے،جو صبح ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک صرف دوگھنٹہ ان کو تعلیم دی جاتی ہے، جس میں ان کودین کی بنیادی باتیں مثلا تصیح و ترجمہ قرآن ،اور فقہ کے اہم مسائل وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے،الحمد اللہ یہ شعبہ شروع ہوئے تقربیا تین سے زائد کا عرصہ ہوچکاہے، الحمدللہ خواتین وفور شوق کے ساتھ اس درجہ سے مستفید ہورہی ہیں۔
شعبہ فہم قرآن :عصری درسگاہوں کی طالبات کے لیے قرآن فہمی کے جزء وقتی مستقل کلاسس آج سے تقریبابارہ سال قبل شروع کیے گئے تھے،الحمد اللہ کئی سال یہ کلاسس چل رہے ہیں۔

سمر کلاسس :الحمد اللہ ہرسال عصری اسکول وکالج میں زیر تعلیم طالبات کے لیے ان کی چھٹیوں میں سمرکلاسس کاانتظام کیا جاتاہے،الحمد للہ یہ سلسلہ بھی کئی سالوں سے جاری و ساری ہے ۔
اللہ تعالی اس ادارہ کی کوششوں کو قبول فرمائے ،اورترقیوں سے نوازے ،اور اس کے مقاصد ومنصوبوں کی تکمیل کا راستہ آسان فرمائے ۔آمین

Share this post

Loading...