بھٹکل لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مغربی زون کے آئی جے پی نے کیا اطمینان کا اظہار

بھٹکل 08/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج مغربی زون کے آئی جی پی دیو جیوتی نے بھٹکل پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ 
    بھٹکل پہنچنے کے بعد وہ سرکاری اسپتال پہنچنے جہاں ضروری معلومات حاصل کیں، اس کے بعد وانہو ں نے مختلف جگہوں کا معائنہ کیا اور بھٹکل میں پولیس کے بندوبست پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہو ں نے شہرکے لوگوں کا لاک ڈاؤن میں پولیس کا ساتھ دینے پر ستائش کی۔ 
    انہو ں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن کے کلی طور پر ختم ہونے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کیا جاسکتا۔  اس لیے ہمیں حکومت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد کچھ کہا جاسکے گا۔ انہو ں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں شک ہونے پر کسی بھی شخص کو اسپتال لے جایا جاسکتا ہے۔ جب بھی کوئی اطلاع ملتی ہے کہ تو پھر ہم فوری طور پر اس کے تعلق سے فکر کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب عوام میں بھی بیداری پیدا ہورہی ہے جو کہ دو ماہ قبل نہیں تھی۔ 

Share this post

Loading...