مغربی بنگال تشدد : آگ زنی اور مسلمانوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کا معاملہ

دریں اثنا جن ستتا کی ایک رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے کارکنوں پر الزام لگا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے ۔ آر ایس ایس کارکنوں کے خلاف آگ زنی کے علاوہ مسلمانوں کے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کے 68 کیسز درج کئے گئے ہیں ۔ایک مقامی مسلم رہنما نے کہا کہ کئی سالوں سے دونوں برادری کے لوگ ایک ساتھ رہ رہے تھے لیکن کچھ عرصے سے دونوں میں کافی کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ ایک مذہبی تنظیم کے صدر عبد المتين کے مطابق ان علاقوں میں پہلے کبھی بھی آر ایس ایس متحرک نہیں ہوا تھا ، لیکن اب بی جے پی اور آر ایس ایس کی علاقوں میں موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست اور ملک میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔ ان لوگوں کی وجہ سے ملک کا مسلمان خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا ہے ۔

Share this post

Loading...