بھٹکل کے شہر اور دیہی پولس تھانہ میں اس کے خلاف چار معاملے درج ہیں وہی کنداپور ، کاروار میں بھی اس کے خلا ف کئی معاملات درج ہیں۔ ان ہی معاملات کی سنوائی کے لیے رشید کو دھارواڑ جیل سے کنداپور لے جایا جارہا تھا۔اس کے فرار ہونے کے بعدبھٹکل پولس نے معاملہ درج کرکے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی ، کل رات 15؍ نومبرکو رشید گوا سے بھٹکل آرہا تھا کہ پولس مصدقہ اطلاع کے پیش نظر جال بچھا دیا تھا، پولس کی بھنک لگتے ہی بھٹکل ریلوے اڈے کے تھوڑے دوری پر واقع تالا ندنامی علاقے میں ملزم رشید ریل سے کود کر بھاگنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولس نے دھر دبوچ لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
Share this post
