بھٹکل 02؍جون 2024 (فکروخبرنیوز) سی ای ٹی ریزلٹ 2024 کے منظر عام پر آنے کے بعد بھٹکل والوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے مفاز ابن مفیض معلم نے پورے کرناٹک میں 619 رینک حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پی یو سی سائنس سالِ دوم میں سال 24-2023 کے امتحان میں 98.16 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنے کالج کریسٹ جونئیر کالج میں ٹاپ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کریسٹ جونیئر کالج بنگلور کا ایک مشہور کالج ہے جہاں داخلہ لینے کے لیے ایس ایس ایل سی میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے سی ای ٹی امتحان میں اپنے والد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کا رینک 753 تھا۔
انہوں نے اس سے قبل ایس ایس ایل سی میں بھی سال 2022 میں بالڈونگ بوائز ہائی اسکول میں بھی ٹاپ کیا تھا۔
ان کے ایک قریبی رشتہ دار نے فکروخبر کو بتایا کہ مفاز آگے چل کر میڈیکل کے میدان میں اپنے قدم رکھ کر قوم وملت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور یقیناً یہ ان کے خاندان اور اہالیانِ بھٹکل کے لیے بڑی خوشی کا موقع ہے۔
واضح رہے کہ مفاز قوم نوائط کی مشہور شخصیت مرحوم جناب ظفر معلم صاحب کے پوتے ہیں۔
Share this post
