مدرسہ کے استاد نے سڑک پر ملے 2.43 لاکھ روپیے اصل مالک کے کیے حوالے

بنٹوال30؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) مدرسہ کے ایک استاد نے سڑک پر ملے ہوئے 2.43 لاکھ روپیے اصل مالک کو لوٹا دئیے ہیں اور یوں اس کے ایمانداری کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں۔

خبروں کے مطابق مدرسہ مناظر الاسلام کے استاد عبدالمجید فیضی کو سڑک پار کرتے ہوئے ایک لفافہ ملا جسے کھولنے کے بعد اس میں ایک رقم موجود تھی۔ اس نے مدرسہ کے ذمہ داران کو اس بات کی خبر دی جس کے بعد تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ اس کا اصل مالک سری کانت بھٹ ہے جس نے مدرسہ آکر اپنی رقم واپس لی۔

مدرسہ کے استاد کی اس ایمانداری پر ہر طرف پذیرائی کی جارہی ہے۔

Share this post

Loading...