منکی : یکم اگست 2023 (فکروخبرنیوز) الحمدللہ آج بتاریخ یکم اگست 2023ء بروز منگل بوقت شام 6:15 بجے جماعت المسلمین و مدرسہ رحمانیہ منکی کے ذمہ داران کی موجودگی میں مدرسہ رحمانیہ کے احاطے میں مدرسہ کی نئی اسکول بس کا افتتاح عمل میں آیا۔ مہتمم مدرسہ مولانا شکیل احمد صاحب سکری ندوی نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج اس بات پر بڑی خوشی ہورہی ہے کہ قوم کے فرزندان مدرسہ اور جماعت کے کاموں کے لیے اپنا مالی تعاون کرنے میں ہر وقت پیش پیش رہتے ہیں جس کی تازہ مثال آپ کے سامنے کھڑی یہ اسکول بس ہے۔ مولانا نے بتایا کہ مدرسہ اور اسکول کے طلباء و طالبات کی آمد ورفت کے لئے کئ سالوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس کے لیے موجودہ سواریاں بھی ناکافی تھیں اور طلباء و طالبات بھی لمبے انتظار کے بعد گھروں کو پہنچتے تھے لیکن الحمد للہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مخیر حضرات نے اس کار خیر میں اپنا مالی تعاون پیش کیا اور خصوصا ابناء جامعہ منکی اور مقامی حفاظ کرام نے اس اسکول بس کی فراہمی میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ہے ۔ مولانا نے مدرسہ رحمانیہ منکی اور المومنات پبلک اسکول کے جملہ اساتذہ ومعلمات اور ذمہ داران کی طرف سے اس اسکول بس کے لیے تعاون کرنے والوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور ان سبھوں کے حق میں دعا کی کہ اللہ پاک ان تمام معاونین کی روزی میں برکت عطا فرمائےاور مزید دین کے کاموں میں خرچ کرنے اور خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔
اخر میں ابناء جامعہ منکی کے سکریٹری، مولانا مذکر احمدصاحب کٹنگری ندوی کی دعا اور بہترین تواضع پر یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔
(رپورٹ: مدثر کنچارندوی )
Share this post
