بیدر:27اپریل 2023(فکروخبر/پریس ریلیز)شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ملک کے معروف علماء کرام کی تائیدو ستائش اورتجربات کی بنیاد پر علماء و دانشورحضرات کی سرپرستی میں ایک نیا منصوبہ ”مدرسہ پلس“ کے نام سے شروع کیا گیا۔جس کے تحت ملک بھر کے5000 ہزار حفاظ علماء /حافظہ و عالمہ اور تعلیم منقطع کرنے والے یتیم بچوں کیلئے مفت تعلیم کا سنہرا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔اور18/مئی تک ملک کے مُختلف مراکز میں داخلہ جاری ہیں۔ اس ضمن میں ملک بھر کے حفاظ، علماء کرام، مدارس کے ذمہ داران، ائمہ مساجد اور سماجی خدمت گاروں کیلئے ”مدرسہ پلس“کے متعلق معلومات پر مبنی ڈاکٹرعبدالقدیر صاحب (چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر)،مدرسہ پلس منصوبہ کے سرپرست ملک کے معروف علماء و دانشور حضرات آج یعنی28/اپریل2023بروز جمعہ بوقت شام 7:30بجے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ ذیل کے لنک اور ویب سائیٹ: شاہین یوٹیوب لنک shaheengroupofinstitutions،شاہین ادارہ جات کی ویب سائٹ www.shaheengroup.org، اور مدرسہ پلس کی ویب سائٹ www.madarsaplus.org پر وقت مقررہ پر راست دیکھ سکتے ہیں۔تمام قارئین سے گذارش ہے کہ اس پروگرام کی اطلاع مدارس کے ذمہ داران‘ تنظیموں‘ خطیب و ائمہ مساجد،علماء، حفاظ و علماء تک پہنچا تے ہوئے اس با مقصد منصوبہ میں تعاون فرمائیں۔اور خصوصی طورپر نمازِ جمعہ کے دوران ائمہ مساجد مذکورہ بالا خصوصی خطاب کی اطلاع مصلیانِ مسجد کو دے کر ہمارے اس بامقصد پروگرام کیلئے اپنا بھر پور تعاون فرمائیں۔
تصویر ای میل
Share this post
