مدرسہ مصباح العلوم گنگولی میں تین روزہ پروگرام کا آغاز(مزید ساحلی خبریں)

مولانا نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا معمول بنانا چاہیے اور اس پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے ۔ اس موقع پرتین روزہ پروگرام کی تفصیلات استاد مدرسہ مولانا عبدالباسط ندوی پیش کی ۔ جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 
آج بعدِ نمازِ عصر اور بعد نمازِ عشاء مسابقہ حفظ قرآن 
بروز منگل صبح نو بجے تا بارہ بجے مسابقہ حفظ قرآن کی آخری نشست 
بروز منگل بعد نمازِ عشاء مدرسہ کے طلباء کا ثقافتی پروگرام 
بروزبدھ صبح گیارہ بجے عمائدین شہر کے لیے خصوصی نشست 
بروز بدھ بعد نمازِ عشاء جلسہ عام بعنوان اصلاحِ معاشرہ

ندی میں ایک خاتون کی لاش مشکوک حالت میں دریافت

کنداپور 27؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) ایک خاتون کی لاش مشتبہ حالت میں وندسے علاقہ میں واقع چکرا ندی میں دریافت ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت روی پجار ی کی بیوی سپریتا پجاری (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون نیرل کٹے کی مقیم ہے اور آٹھ سال قبل روی پجاری سے اس کا بیاہ ہوا تھا۔ کہا جارہاہے کہ ،ایک ماہ سے وہ لاپتہ تھی ، پولیس تھانہ میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی،ایک ہوٹل میں اس کے موجود ہونے کی خبر پاکر پولس نے کھوج کرتے ہوئے اُسے واپس گھر پہچایا تھا، عورت شادی شدہ تھی مگر اس کے تعلقات دورے مرد کے ساتھ ہونے کی بات عوام کی جانب کہی جارہی ہے جس کی بنا پر ممکن ہے اس نے خودکشی کی ہومگر ا سکے باجود لاش بازیافت ہونے کے بعد کئی قتل کا بھی شبہ کیا جارہا ہے ۔ فی الحال لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ 

پڈوبدری میں ایک بار پھر حالات کشیدہ 

ایک نوجوان نے سات افراد پر حملہ کرنے کا لگایا الزام 

اڈپی 27؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) پڈوپدری کے مضافاتی علاقے اجرکڈ میں ایک بار پھر حالات کشید ہ ہوگئے ہیں،یہاں کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ایک نوجوان پر سات افراد کی جانب سے جان لیوا حملہ کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ نوجوان کا کہناہے کہ 25فروری کی رات کو اس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا ۔ نوجوان کی شناخت مناف کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یلور سے پڈوبدری جانے کے دوران سات نوجوانوں نے اس کا راستہ روکا ، نوجوان نے کرن ، شرن اور پرساد کی حیثیت سے تین نوجوانوں کی شناخت کی ہے۔ مناف کا کہنا ہے کہ ملزمین نے اس پر حملہ کیا لیکن وہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔ مگرو نوجوان کو چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ سرکاری اسپتال میں بھرتی ہوا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ پڈوبدری میں ایک ڈرائیور کو زدکوب کیے جانے کے معاملہ پر ہندو توا تنظیموں کے کارکنان نے راستہ روک کر احتجاج کرتے ہوئے پولیس تھانہ کا گھیراؤ بھی کیا تھا او راصل ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وہاں حالات کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگئے تھے۔ ملحوظ رہے کہ بعض شرپسندوں نے ایک مسجد پر پتھراؤ بھی کیا اور ان کے خلاف مسجد انتظامیہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں شکایت بھی درج کی جاچکی ہے۔ 

Share this post

Loading...