میل وشارم : 19 فروری 2023 (فکروخبرنیوز) المدرسۃ الامدادیہ للمکفوفین میل وشارم میں 17 اور 18 فروری کو کل ہند نابینا حفاظ کے درمیان دو روزہ مسابقہ حفظ قرآن مجید کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نابینا حفاظ نے شرکت کر اپنی قسمت آزمائی۔ یاد رہے کہ مذکورہ مدرسہ میں یہ پہلا نابینا حفاظ کا مسابقہ تھا۔
مسابقہ دو گروپوں میں منقسم تھا۔ ایک گروپ طلبہ اور دوسرا اساتذہ کے لیے مختص تھا ۔ اس دوروزہ مسابقہ میں قرآن کے کئی معجزات دیکھنے میں آئے۔ بصارت سے محروم ان طلبہ اور اساتذہ نے جس طرح قرآن کریم سے اپنا تعلق مضبوط کیا ہے اس کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ مذکورہ مدرسہ جس طرح سے نابیناؤں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں ، کم مدت میں اس کی خدمت لائقِ تحسین ہے۔
مسابقہ میں تمل ناڈو اور دیگر ریاستوں کی بھی کئی معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں مفتی سبیل صاحب ، مولانا قاری ضیاء الدین صاحب آمبور، قاری صدیق صاحب صدرالقراء جامعہ فلاحِ دارین ترکیسر گجرات ، مولانا عبدالمجید صاحب امیرِ شریعت تمل ناڈو ، مولانا نعمت اللہ صاحب ندوی استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، مفتی اشتیاق صاحب استاد دار العلوم دیوبند ، مفتی اقبال صاحب مہتمم مدرسہ احیاء العلوم وانمباڑی ، مولانا ظہیر صاحب مہتمم مدرسہ مفتاح العلوم میل وشارم قابلِ ذکر ہیں۔ مسابقہ میں اول آنے والوں کو ایک لاکھ ، دوم آنے والوں کو ساٹھ ہزار اور سوم آنے والوں کو پینتیس ہزار روپئے کے انعام سے نوازا گیا۔
نتائج کچھ اس طرح رہے۔
حفاظ طلبہ
اول : حافظ شیخ محمد سعد بن شیخ عمران صاحب ، میل وشارم
دوم : حافظ محمد محتشم بن موسی صاحب ، میل وشارم
سوم : حافظ محمد دستگیر بن محمد اسماعیل صاحب ، میل وشارم
حفاظ اساتذہ
اول : حافظ نعمان الدین بن سراج الدین صاحب ، پونا
دوم : حافظ احمد بن اسحاق پٹیل صاحب ، جمبوسر گجرات
سوم : حافظ شیخ فاروق ابن شاہد صاحب ، اورنگ آباد
یاد رہے کہ یہ پورا پروگرام فکروخبر کے یوٹیوپ چینل فکروخبر ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔
پروگرام ان لنکس پر دیکھ سکتے ہیں
پہلا دن
دوسرا دن
Share this post
