مدرسہ دار المتقین میں مولانا محمد الیاس ندوی کے ہاتھوں دارِ ابوالحسن کا سنگِ بنیاد

بیجاپور04؍مارچ 2023 (فکروخبرنیوز) بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی وعلی پبلک اسکول بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی کی گذشتہ روز مدرسہ دار المتقین بسون باگیواڑے ضلع بیجاپور میں بھٹکل کے متعدد علماء کرام کے ساتھ آمد ہوئی جہاں قائم علی پبلک اسکول کا مولانا نے جائزہ لیا اور دارِ ابوالحسن کے نام سے ایک عمارت کی مولانا کے ہاتھوں سنگِ بنیاد بھی رکھی گئی۔ مولانا نے علاقہ کے حالات پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک نہیں بلکہ ہرہرعلاقہ میں اسلامی تربیت اور نظام پر مشتمل اسکولوں کی ضرورت ہے۔ مولانا نے کہا کہ آج کے اس دور میں جس تیزی کے ساتھ ارتداد کی ہوا چل رہی ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ متحرک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے اورآنے والی نسل کے ایمان کے تحفظ کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا طلبہ سے بھی خطاب کیا اورپورے انہماک سے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایک جگہ پر دار المتقین اور علی پبلک اسکول کے نام سے بیک مدرسہ اوراسکول کا نظام جاری ہے۔

اس کے بعد یہ وفد کولہار پہنچا جہاں مولانا محمد الیاس ندوی نے علماء سے الگ اور عمائدین سے الگ خطاب کیا اور رات میں ایم جی انگلش میڈیم ہائی اسکول میں منعقدہ پروگرام میں بھی شرکت کی۔

وفد میں مولانا شعیب ندوی ، مولانا اسامہ ندوی اور ماسٹر عبدالسمیع صاحب وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...