یہ اجلاس حضرت حافظ فضل حق صاحب گرگاؤں کے زیرِ صدارت منعقد ہوگاتو اس محفل کو رونق بخشنے کے لئے مہمانِ خصوصی کے طور پر مولانامفتی محمد زید صاحب مظاہری ندوی استاد حدیث دارلعلوم ندوۃ العلماء لکھنو، مولانامفتی راشد حسین صاحب ندوی مہتمم مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی لکھنو، مولانامحمد الیاس صاحب ندوی بھٹکلی جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل ،اور مولانا سعید الزماں صاحب ندوی استاد تفسیر مدرسہ ضیا ء العلوم رائے بریلی لکھنوشرکت کریں گے ۔ اور معزز علماء کرام کے پرمغز اور تاریخی بیانات ہوں گے۔ اس تاریخی اجلاس میں تمام احباب سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔
اس پورے اجلاس کی کارروائی آپ فکروخبر پر براہِ راست (لائیو)دیکھ سکتے ہیں۔ موبائیل پر اس لنک کو حاصل کرنے خواہشمندحضرات اپنا نام اور پتہ اس نمبر پر لکھ کر روانہ کریں۔ 9620364858
Share this post
