مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی میں الوداعی تقریب کا انعقاد ، شعبۂ عالمیت سے 24 طالبات ہورہی ہیں فارغ  ، کل 13 طالبات نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی

madrasa arabia talimul quran tengingundi bhatkal , tengingund heble bhatkal, heble bhatkal, tengingundi beach, jamia abad, jamia islamia bhatkal, hafiz abdul qadir dangi

بھٹکل 10؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے شعبۂ عالمیت سے فارغ ہونے والی طالبات اور حافظات کے اعزاز میں الوداعی تقریب آج صبح نو بجے منعقد کئی گئی جس میں طالبات نے اپنے تعلیمی سفر کی روداد پیش کی اور اپنے اساتذہ ومعلمات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالِ گذشتہ کورونا کے حالات کے پیشِ نظر الوداعی تقریب منعقد نہیں کی جاسکی تھی اس لیے امسال سالِ گذشتہ اور امسال فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں یہ الوداعی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سالِ گذشتہ 16 طالبات نے فراغت حاصل کی تھی اور امسال 8 طالبات فراغت حاصل کررہی ہیں۔ سالِ گذشتہ اور امسال کل ملا کر 13 طالبات نے مدرسہ کی  شعبۂ حفظ کے لیے مختص شاخ مدرسۃ المحصنات میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی  جس میں ایک اڑتیس سالہ خاتون بھی شامل ہے جس کے دوبیٹے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈ ی کے شعبۂ حفظ میں زیر تعلیم ہیں۔

اس موقع پر مدررسہ کی جانب سے جملہ عالمات اور حافظات کی خدمت میں الوداعی کلمات پیش کرتے ہوئے انہیں تادمِ زندگی اپنے علم پر عمل کرنے کی نصیحت کی گئی وہیں انہیں معاشرہ میں پنپبنے والی برائیوں سے دوری اختیار کرتے ہوئے نیک اور صالحہ بن کر زندگی گذارنے کا پیغام دیا گیا۔

مدرسہ کے نائب سرپرست اور مشہور عالمِ دین مولانا محمد الیاس ندوی نے اپنے پیغام میں خواتین کو ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنی قیمت کو پہچان کر زندگی گذارنے کی نصیحت کی ، مولانا نے کہا  آپ کو بہت مبارک کہ آپ عالمات اور حافظات کی فہرست میں شامل ہورہی ہیں لیکن اس عظیم ذمہ داری کا بھی احساس آپ کو ہمہ وقت ہونا چاہیے کہ آپ کو دیکھ کر معاشرہ کی خواتین اپنی زندگیاں خیر کے راستے پر ڈال دیتی ہیں۔ آپ سے کوئی ایسی غلطی سرزد نہیں ہونی چاہیے جس سے آپ کے ایمان پر انگلی اٹھائی جانے لگے۔ مولانا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب تک مدرسہ سے پانچ سو سے زائد حفاظ اور حافظات فارغ ہوچکی ہیں۔

پروگرام میں بطورِ مہمانانِ خصوصی جامعات الصالحات بھٹکل اور مدرسہ اصلاح البنات بھٹکل کی معلمات نے بھی شرکت کی۔

Share this post

Loading...