کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے پرمود مدھوراج کو لوک سبھا کا نہیں ملا ٹکٹ

اُڈپی 14 مارچ 2024: اُڈپی- چکمنگلورو حلقہ میں بی جے پی کے ٹکٹ کے ایک اہم دعویدار پرمود مدھواراج نے پارٹی کے سرکاری امیدوار کے اعلان کے بعد اپنے تمام حامیوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے پرمود مدھوراج لوک سبھا ٹکٹ کے لیے اپنا پورا زور لگارہے تھے اور اڈپی ۔ چکمنگلورو حلقہ سے مضبوط امیداور کے دعویدار تھے۔ اسی دوران بی جے پی نے مذکورہ حقلہ کے لیے کوٹا سری نواس پجاری کو چنا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کوٹا سری نواس پجاری کو پارٹی کا امیدوار منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انتخاب کے دوران پارٹی کی ہدایت کے مطابق بی جے پی کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Share this post

Loading...