خیال کیا جارہا ہے کہ اس نے کوکوندور میں رہائش اختیار کی تھی اور دھماکہ خیز مواد کانکنی کے مالکان کو فراہم کیا کرتا تھا ۔ ایک سال قبل گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا ۔ملحوظ رہے کہ گذشتہ مہینے پولس نے کارکلا سمیت مختلف علاقوں میں پر دھاوا بولتے ہوئے قریب دو کروڑ روپیوں کا دھماکہ خیز مادہ ضبط کرلیا تھا ۔ پہلے چھاپہ ماری کے بعد سے ہی بیجو فرار تھا۔ پولیس نے این آئی اے کی مدد سے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولس تحقیقات کررہی ہے کہ آیا یہ مواد کانکنی کے استعمال میں لانے کے لیے تھا یا پھر اس کے پیچھے کوئی اورمقصدتھا۔
Share this post
