ایسی جلیل القدر شخصیت کی آمد یقیناہم سب کیلئے بڑی سعادت مندی کی بات ہے جمعیت علماء ہند ضلع بیدر تمام علماء کرام کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتی ہے اور عمیق قلب سے استقبال کرتی ہے مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر ،مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری ،مولانا محمد نذیر احمد شکیل حسامی بیدر، مولانا عبدالرحمن حُسینی قاسمی اوراد، مولانا محمد شجاع الدین قاسمی ہمناآباد حافظ غلام ربانی اشاعتی بھالکی، حافظ فرخندہ علی حسامی بسواکلیان، نائب صدورنے تمام برادران اسلام سے اس دوروزہ عظیم الشان پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت فرما کر اس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔
ونجیڑ کھیڑ تعلقہ بھالکی میں مجلس کا عظیم الشان جلسہ
بیدر۔5؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین نے حالیہ دنوں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مہاراشٹرا مسلم ‘دلتوں اور پسماندہ طبقات کی طاقت کا انقلاب برپا کردیا ہے۔کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے پرچم تلے آج سینکڑوں مسلم ‘ دلت اور پسماندہ طبقات کے لوگوں متحد ہوکر طاقت کا مُظاہرہ ہندوتوا کی رات کو نیند حرام کردی ہے۔ان خیالات کااِظہار جناب سید منصور احمد قادری انجینئر صدر مجلس بیدر نے بیدر ضلع سے متصل مہاراشٹرا سرحد پر واقع بھالکی تعلقہ کے ونجیڑ کھیڑ میں کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین ونجیڑ کھیڑ کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں کیا۔ انھو ں نے کہا کہ ممجلس کی اس کامیابی سے خائف ہوکر ریاستِ کرناٹک کی حکومت ہمارے قائدین پر غیر ضروری طورپر جلسوں کے انعقاد پر پابندی لگا رہی ہے۔مگر ہمارے قائدین اس جمہوری ملک میں قانونی چارہ جوئی سے حکومت کے اس غیر ضروری عمل کو غلط ثابت کرکے کرناٹک میں بھی کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے پرچم تلے مسلم ‘دلتوں اور پسماندہ طبقات کے اتحاد کا ایک ایسا طوفان برپا کریں گے کہ اس طوفان میں حکومت کی یہ پالیسی چکنا چور ہوجائے گی۔ اور حق کی آواز بلند ہوگی۔جناب عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ نے کہا کہ آج کرناٹک کا یہ چھوٹا دیہات جو مہاراشٹرا کی سرحد کے قریب واقع ہے یہاں مجلس کے پرچم تلے مسلم اور دلتوں کا اتحاد دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہو ں کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کرناٹک میں کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے اشارہ پر حکومت بنے گی۔انھوں نے کہا کہ غیر ضروری طورپر ہمارے قائدین کو کرناٹک میں جلسوں کے انعقاد پرروک لگانے والی ا س حکومت سے عوام بخوبی واقف ہیں کہ کرناٹک کی حکومت مجلس کی عوامی مقبولیت سے خائف ہوکر اس طرح کا عمل کررہی ہے۔ایک دن ایسا آئے گا کے کرناٹک کے کونے کونے میں مجلس کا پرچم لہراتا نظر آئے گا۔جناب مرزا صفی اُللہ بیگ قائدِ مجلس بیدر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ آج ملک کے مظلوموں اور پچھڑے طبقات کی بے خوف اور بلند آواز بن کر مجلس ایوانوں میں اپنی مؤثرنمائندگی سے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔اسی جہد مسلسل کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسلم ‘دلتوں اور سپماندہ طبقات کے لوگ مجلس کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں ۔اس موقع پرعاطف پٹیل ایڈوکیٹ معتمد ٹاؤن کمیٹی مجلس بیدر‘جناب وسیم کرمانی شریکِ معتمد ٹاؤن کمیٹی بیدرمسٹراوتم کمبلے چیرمن گرام پنچایت ونجیڑ کھیڑکے علاوہ بسواکلیان ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران و مجلسی ارکان بلدیہ نے بھی خطاب کیا۔اس جلسہ کے روحِ رواں متحرک مجلسی قائد جناب اسمعیل شاہ کی قیادت میں تمام مہمانانِ خصوصی اور مجلسی ارکانِ بلدیہ ‘بیدر اور بسواکلیان مجلسی ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران کا استقبال کیا ۔ متحرک مجلسی قائد اسمعیل شاہ کی قیادت میں مسلم دلت نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر آتشبازی کا مُظاہرہ کیا ۔اور ونجیڑ کھیڑ نعرہ تکبیر کی گونج اُٹھا اور جلسہ پُر نور ہوگیا۔اس موقع پر شیخ صابر علی انعامدار قائد مجلس‘سید ساجد (سجوبھائی) قائدِ مجلس بیدر اور سینکڑوں مجلسی قائدین و کارکنان و محبانِ مجلس کی تعد اد اس جلسہ میں شرکت کی رات دیر گئے جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔سینکڑوں مسلم دلت نوجوانوں نے اس موقع پر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین میں شامل ہوئے ۔جناب سید منصور احمد قادری ان نوجوانوں کا مجلس میں استقبال کیا۔
محمدآباد بیدر عیدگاہ کی اڈھاک کمیٹی کا دفتری کام اب کمپیوٹرائز ہوگا
بیدر۔5؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔عیدگاہ محمد آباد بیدر کی اڈھاک کمیٹی کی جانب سے جاری عیدگاہ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو جدید ٹیکنالوجی کے آلات سے لیس کیاگیا ہے۔اور اب کمپیوٹر و پرنٹرس کا استعمال کرتے محمدآبادبیدر عیدگاہ کمیٹی کے تمام دفتری کاموں کی انجام دہی عمل میں آئے گی۔یہ بات معتمد عیدگاہ محمد آباد بیدر کی اڈھاک کمیٹی کے سکریٹری جناب منصور احمد خان نے دفتر عیدگاہ میں کمپیوٹر و پرنٹرس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک ہوسکے عیدگاہ بدیر کے دفتری کاموں کی انجام دہی شفافیت اور باضابطہ ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے عیدگاہ بیدر کے دفتری کامو ں کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔انھوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ عیدگاہ بیدر کا عنقریب ایک باضابطہ ویب سائیٹ لانچ کیا جائے گا‘جس کے تحت آن لائین ہر عام و خاص عیدگاہ بیدر کے تحت ترقیاتی کاموں کی انجام دہی سے متعلق اور دیگر تفصیلات کا مشاہدہ کرسکیں گے۔اس موقع پر الحاج شیخ ابراہیم صدر عیدگاہ محمد آباد بیدر نے بتایا کہ جہاں تک ہوسکے عیدگاہ کے کاموں کو نہایت ہی شفافیت سے انجام دیا جائے گا ‘اور اس کے تحفظ اور ترقیاتی کاموں کو دفتری کام کو اب کمپیوٹر کے ذریعے آغاز ہوچکا ہے یہ نہایت ہی مسرت کی بات ہے۔اس موقع پر نائب صدر سید منظور حسین ‘خازن مرزا امام بیگ‘ اراکین محمد رؤف الدین کچہری والے‘ الحاج محمد ایازالحق‘ سید منیر الدین احمد‘محمد شمیم انجینئر اور ظفر علی خان موجود تھے ۔***
آئی آئی ٹی ‘جے ای ای امتحانات میں شہربیدر کے شاہین پی یو کالج کے طلباء نے شاندار کامیابی
بیدر۔5؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔شاہین ادارہ جات بیدر کے سکریٹری جناب عبدالقدیر نے بتایا کہ جاریہ سال سے آئی آئی ٹی ‘جے ای ای امتحانات میں شہربیدر کے شاہین پی یو کالج کے طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ کالج کے11طلباء امتحانمیں کامیاب ہوئے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ روپل گھوش‘ شوبھم‘ یلا لنگ‘ نتین‘ سمیت‘ نیلیش ‘امبیکا‘ محمد زوبیا خان ‘پرتیبھاوائشالی‘ اور کشور امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مقامی طلباء روپل ‘اور شوبھم کالج کے رہائشی ہاسٹل میں ہی رہ کر ہی حصول تعلیم میں کامیابی حاصل کی ہے۔امتحان میں کامیاب ہونے والے زیادہ تر طلباء کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔ طلباء کی زبردست جدوجہد تجربہ کار لیکچررس کی نگرانی کی وجہ سے ہی بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔مذکورہ نتائے پر اپنی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے جناب عبدالقدیر نے اولیاءْ طلباء ‘طلباء اور لیکچررس کی محنتوں اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان سے اِظہار تشکر کیا ہے۔اور بتایا کہ تعلیمی سال سے شاہین ادارہ جات میں آئی آئی ٹی ‘جے ای ای علیحدہ تربیتی شعبہ کا آغاز کیا جارہا ہے۔2020سال تک کالج کے ایک ہزار طلباء میڈیکل شعبہ میں سرکاری کوٹے کے تحت نشست حاصل کریں اس طرح ہمارا ہدف ہے ۔
ریاستی حکومت جسم فروشی کرنے والی عورتوں کے مسائل کا مطالعہ کرنے کیلئے جلد ہی ایک کمیٹی بنائے گی۔
بیدر۔5؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔کرناٹک کی خواتین و اطفال بہبود کی وزیر اوماشری نے کہا کہ ریاستی حکومت جسم فروشی کرنے والی عورتوں کے مسائل کا مطالعہ کرنے کیلئے جلد ہی ایک کمیٹی بنائے گی۔ انھو ں نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت ایک یا دو دن میں کرناٹک میں جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث عورتوں کے مسائل کا مطالعہ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔حالانکہ انھوں نے ریاست میں جسم فروشی کو قانونی جواز فراہم کرنے پر کوئی ٹھوس بیان نہیں دیا۔سابق ریاستی وزیر ایم سی نانیا بشمول کچھ مذہبی ذمہ داران اور سیاستدانوں نے اس موضوع پر بحث کی وکالت کی ہے۔اوماشری نے کہا کہ جسم فروشی کو جائز کرنا حساس مسئلہ ہے۔ اس معاملہ پر کئی ممتاز لوگوں میں اختلاف رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کمیٹی کے طور ھریقوں میں ترقی ہورہی ہے اور مجوزہ ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔کمیٹی مطالعہ کرنے کے بعد جلد ہی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔
گرام پنچایت انتخابات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی کرناٹک نے بیرون ملک دورہ منسوخ
بیدر۔5؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔ریاست میں ملحقہ پنچایت انتخابات کی وجہ سے وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے تین ممالک کے مجوزہ دورہ کو منسوخ کردیا ہے۔اب سدارامیا کے بجائے حکام کی ٹیم تین ممالک کے دورہ پر جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی صنعت کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے سدارامیا کو آج یعنی منگل کو چور روزہ دورے پر فرانس‘ جرمنی اور سیڈن جانا تھا‘لیکن پنچایت انتخابات کے اعلان کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی نے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلی کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اب چیف سکریٹری کوشک مکھرجی کی قیادت میں حکام کی ٹیم ان ممالک کے دورے پر جائے گی۔مسٹرمکھر جی کے علاوہ ٹیم انڈسٹریل کمشنر مسٹر گاؤرے گپتا اور وزیر اعلی کے چیف سکریٹری نرسمہا راجو بھی ہوں گے۔یہ حکام بیرون ممالک کے دورے کے دوران سرمایہ کاروں کو آمادہ کرنے کیلئے وہاں روڈ شو کریں گے۔ اور ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے دی جارہی سہولیات کے ضمن میں Entrepreneurs کو بتائیں گے۔
بیدر کی اُردو تنظیموں کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے وزیر اعظم ریلیف فنڈمیں ریلیف جمع کردیا گیا
بیدر۔5؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔اُردو تنظیموں یارانِ اد ب بید ر، بزمِ غزالاں بید ر،مولانا ابوالکلام آزاد یووک سنگھ اور ایس کے ایف ٹریڈرس نے نیپال ، بہار اور اترپردیش کے زلزلہ زدگان کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کی گئی کل رقم 13,305روپئے کی ڈی ڈی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر کے حوالے کی ۔ڈی ڈی حوالے کرنے والے وفد کی قیادت اظہراحمد خان صدر یاران ادب بید رنے کی۔ان کے ساتھ جناب عبدالمبین ذمہ دار مولانا ابوالکلام آزاد یووک سنگھ ،جناب نعیم الدین کاریگر مالک ایس کے ایف ٹریڈرس، کے علاوہ یاران ادب بیدر کے اراکین محمدایوب علی ماسٹرنیڈس اور عبدالحمید موجودتھے۔ واضح رہے کہ اردوتنظیموں نے 28اپریل تا30اپریل صرف تین دن میں ایم آرپلازاتانئی کمان، گاوان چوک تا چترالیکھاکارنر اور اسریٰ میڈیکل (شاہ گنج) تا ملتانی کالونی دوکانوں پر جاکر یہ رقم وصول کی ہے۔ چند خواتین کے گھروں سے بھی یہ رقم حاصل کی گئی۔ ***
مرکھل بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ تکمیل حفظ القُرآنِ مجید و تقسیم اسنادات و انعامات کا انعقاد عمل میں آیا
بیدر۔5؍مئی۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔مولانا محمد نور الحق رشادی کے پریس نوٹ کے بموجب مرکھل بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ تکمیل حفظ القُرآنِ مجید و تقسیم اسنادات و انعامات کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس کی صدارت مولانا حافظ سید ضیا الدین قادری مظاہری‘ناظم فلاح دارین و گُلشنِ فاطمہؓ نے کی ۔مقامی مقعع مولانا عبدالغنی خاں معتمد مدینۃ العلوم بیدر اور مولانا انوار الحق رشادی معتمد محبوب العلوم مرکھل و ناظم جامعہ اُمہات المومنات کے عظیم خطابات ہوئے۔بانی و مہتمم الحاج مولانا حافظ محمد ذاکر حسن رشادی و حسامی نے خطبہ استقبالیہ و سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کی۔اور دو اہم باتوں کو مدرسہ کامیابی کیلئے ضروری قرار دیا ایک تو اخلاص جس کا تعلق دل سے ہے اور حساب جس کا تعلق سالانہ آڈٹ رپورٹ اور انکم ٹیکس فائل ریٹرن کرنے پر ہے۔ بعد صدرِ جلسہ کے ہاتھوں امسال فارغ ہونے والے 26خوش نصیب طلباء و طالبات کی دستار بندی عمل میں آئی۔جلسہ میں کثیر تعدادمیں علماء کرام و دانشوران ‘جمیع مسلمانان خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔صدرِ جلسہ کی دعا پر نمازِ ظہرسے قبل جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔
Share this post
