مدینہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام نوائطی مشاعرہ(مزید خبریں)

جس کے بعد یکے بعد دیگرے شعراء کو دعوتِ سخن دی گئی جنہوں نے اپنے اشعار کے ذریعہ سامعین کو محظوظ کیا ۔ چند شعراء نے حالاتِ حاضرہ اور معاشرہ میں پھیلی برائیوں کے ازالہ کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی تو کسی نے طنز ومزاح کے ذریعہ مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی کوشش کی ۔ اس مشاعرہ میں ان شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ۔ جناب مولانا ایمن صاحب ، مولوی عبدالرحیم ، جناب عبداللہ رفیق ،جناب عبدالعلیم شاہین ، جناب سمیع اللہ برماور ، جناب خواجہ عثمان جبالی ،جناب اسماعیل شاہ بندری چڈوباپا ، جناب نوید ، جناب حنیف شاہ شبنم قابلِ ذکر ہیں ۔ دیر رات گئے مشاعرہ اختتام کو پہنچا ۔ سامعین نے بڑی دلجمعی اور دلچسپی کے ساتھ شعراء کا ساتھ دیا اوران کے کلا م کو آخر تک داد وتحسین سے نوازتے رہے ۔

nawayit-mushaira-bhatkal-madeen-society-201312

nawayit-mushaira-bhatkal-madeen-society-201305

nawayit-mushaira-bhatkal-madeen-society-201314

عثمانیہ جونیر کبڈی ٹورنامنٹ: ٹرافی میزبان ٹیم عثمانیہ کے نام 
انفا نے آدھے میچ میں یکطرفہ الزام لگا کر کھیل سے باہر نکل گئی

بھٹکل 14؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) گذشتہ دو روز سے جاری عثمانیہ چمپئن ٹرافی کا آج شام فائنل میچ میزبان عثمانیہ اور انفا کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں عثمانیہ نے انفا کو شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی ۔کھیل کے دوران ایک رائڈ کے بعد پوائنٹس کو لے کر انفا نے اعتراض جتایا اور پھر یکطرفہ الزام لگا کر کھیلنے سے منع کرگئی ۔ امپائر کی جانب سے اسپورٹس ٹائم کے اختتام تک انفا ٹیم کو موقع دیا گیا کہ مقابلے پراُترے مگر انفا نے انکار کردیا تو عثمانیہ ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا ، جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور جناب سید حسن برماور اور دیگرمہمانان کے ہاتھوں فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو تمغوں سے نوازا گیا ۔

usmaniya-kabaddi-final-tournament0116

usmaniya-kabaddi-final-tournament0110

کارکلا:بے قابو آلٹو کار دیوار سے ٹکراگئی :کالج اسٹوڈنٹ ہلاک 

کارکلا14دسمبر (فکروخبرنیوز) ڈرائیور کے ہاتھ بے قابو ایک تیز رفتار آلٹوکار دیوار سے ٹکراجانے کی وجہ سے کالج اسٹوڈنٹ کے موقع واردات پرہی ہلاک ہونے کی واردات کل شام میارو نامی دیہات میں پیش آئی ہے۔ مہلوک طالبِ علم کی شناخت شرتیش (17) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کارکلا کے بھوانیندرا کالج کا طالب علم ہے ۔ یہ حادثہ میارونامی دیہات کے ایک اسکول کے قریب پیش آیا ہے ، اور کار ڈرائیونگ اس کے والد کررہے تھے۔ شرتیش کے سرشدید زخمی ہونے کی وجہ سے وہ موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ بقیہ کارسواروں کو معمولی زخم پہنچنے کی وجہ سے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 

Graphic2kiii

خواتین کوبے ہودہ ایس ایم ایس بھیجنے والا پولس کی گرفت میں 

بنٹوال 14دسمبر (فکروخبرنیوز ) موبائل کے ذریعہ خواتین کو بے ہودہ اور عریاں پیغام و تصاویر بھیجنے والے ایک ملزم کوبنٹوال پولس افسران نے گرفتا رکرلیا ہے۔ملزم کی شناخت موڈا نامی دیہات کے نگری نامی علاقے کا مقیم یشونت (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزم پیشے سے سپاری کے چھلکوں کو چھیلنے کی مزدوری کرتا ہے۔ اس پر الزام تھاکہ لڑکیوں اور خواتین کے نمبرات حاصل کرکے بے ہودہ اور عریاں ایس ایم ایس کے ذریعہ ذہنی و جنسی طور پر ہراساں کیا کرتا تھا۔ اور بلیک میلنگ کے ذریعہ دھمکی دیا کرتا تھا۔ایک لڑکی کی شکایت پر پولس نے ملزم کو گرفتارکرکے جب تحقیقات کی تو ملزم نے سب سچ اُگل دیا ہے۔

34

Share this post

Loading...