بھٹکل 05 جنوری 2024(فکرو خبر نیوز) مدینہ ویلفیئر سوسائٹی بھٹکل کی اگلے تین سالہ میعاد کے لیے تشکیل شدہ انتظامیہ کی نشست بروز جمعرات منعقد کی گئی جس میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔
صدر :مولانا عرفان یس ایم ندوی صاحب
نائب صدر: جناب محمد ریاض یم جے صاحب
جنرل سکریٹری : مولانا عبد السمیع آرمار ندوی
نائب سکریٹری : مولانا عدنان قاضی ندوی
خازن : جناب الیاس عامر مولوی ندوی
محاسب : جناب سید ناصر یس جے صاحب
یاد رہے کہ مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کا قیام 1986 میں ہوا۔ اس وقت سے آج تک اس کے تحت تعلیمی ، سماجی اور فلاحی کام انجام دیے جارہے ہیں۔
سوسائٹی کے تحت گزشتہ کئی سالوں سے عصری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے حفظ قرآن کا کلاس جاری ہے جو بعد عصر سے عشاء تک چلتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے شبینہ مکتب کا نظام قائم ہے۔
Share this post
