اسی طرح مدینہ مسجد میں مولاناالیاس جاکٹی ندوی بحیثیت مہمانِ خصوص شرکت فرماتھے ،مولانا نے اس موقع پر رمضان کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی اور رمضان کے مہینے اللہ رجوع ہونے کی تلقین کی، اس اجلاس کی صدارت مولانا زکریا ندوی امام وخطیب مدینہ جمعہ مسجد فرمارہے تھے ۔
بھٹکل اہم شاہراہ نزد مدینہ کالونی کار بائیک سے ٹکرائی:ایک زخمی
بھٹکل 05جون (فکروخبرنیوز ) کل رات یہاں اہم شاہراہ نزد تنگن گنڈی کراس ایک تیز رفتار کار بائیک سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں بائیک سوا رکے زخمی ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے، فکروخبر کے مطابق بائیک سوار ہائی وے کراس کرنے کی کوشش کررہاتھا کہ دوسری جانب سے تیز رفتار جو آرہی تھی بائیک سے ٹکرائی ، زخمی نوجوان کی شناخت ترومل (27) مقیم وینکٹاپور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، ٹکر کی وجہ سے بائیں پیر پر سخت چوٹیں پہنچی ہیں، بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امدادپہنچانے کے بعد کنداپور منتقل کردیا گیا ہے۔
Share this post
