مدرسہ مصباح العلوم گنگولی کے دو طالب علموں نے ایس ایس ایل سی میں 88 اور 86 فیصد نمبرات سے حاصل کی کامیابی

گنگولی 11؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں بھی مدرسہ مصباح العلوم گنگولی کے دو طالب علموں نے نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔  جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں عالیہ اولیٰ کے امتحان میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ حال ہی میں منعقدہ ایس ایس ایل سی امتحانات میں امتیازی نمبرات حاصل کیے ہیں۔

مدرسہ مصباح العلوم گنگولی کے مہتمم مولانا محمد علی صاحب نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منکی سے تعلق رکھنے والے جناب محمد شریف صاحب کے فرزندان محمد رویفع اور محمد رفاعہ نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے عالیہ أولیٰ کے امتحان میں دونوں نے نوے نوے فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس ایس ایل سی کے امتحان میں 88 اور 86 فیصد سے نمبرات حاصل کرکے تعلیمی میدان میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قابل ذکر بات یہ کہ لاک ڈاؤن کے طویل عرصہ بعد ابھی رمضان کی چھٹیوں کے لئے تین ماہ ہی رہ گئے تھے۔اور ان طلبہ کو عصری علوم کے ساتھ دینی علوم کی تیاری کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ میں بھی امتحانات کی تیاری کرنی تھی۔پھر دوبارہ لاک ڈاؤن نے بڑی آزمائش میں ڈالدیا تھا۔ لیکن طلبہ واساتذہ کی ہمت ہی کا نتیجہ تھا کہ  الحمد للہ صرف چھ ماہ کی قلیل مدت میں جو محنت ہوئی ہے اور (رات دن ۔صبح شام  اور خصوصا رمضان کے مہینے  میں لاک ڈاؤن کے باوجود ان طلبہ پر جو توجہ دی گئی ہے) انھیں محنتوں اور کوششوں کا نتیجہ رہا  ان دونوں طالب علموں نے دینی اور عصری دونوں امتحانات میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرلی۔

Share this post

Loading...