مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تنگن گنڈی میں حفاظ کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب

وہ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی سے امسال حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ نشست میں صدارتی خطاب کررہے تھے۔ مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ کی طرف سے ملنے والے اعزاز کی وجہ جذبہ اور کڑھن ہوتی ہے ۔ اللہ کا اعزاز کسی خصوصی قوم یا خاص علاقے سے نہیں ہوتا قرآن کریم سے تعلق کا ہی نتیجہ ہے کہ یہ اعزاز حاصل ہے اور اسی وجہ سے مدرسہ دور دراز علاقوں میں معروف ہے ۔ لہذا اس اعزاز کی قدر کرتے ہوئے مدرسہ کی ترقی کے لیے فکر کریں اور اپنے بچوں کو اس میں داخل کرنے کو ذخیرۂ آخرت سمجھیں۔ مولانا نے مدرسہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بانی مدرسہ جناب حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی کی کوششوں کو سراہا۔ جلسہ کے مہمانِ خصوصی ، استاد حدیث وفقہ مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اس مدرسہ کو ترقی دلانے کی کے لیے کوششیں کی ہیں ان علماء کا احترام کیا جائے۔ موصوف نے مدرسہ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے کے بعد اس کا پھل لطف لے کر کھایا جاتا ہے اسی طرح مدرسہ ایک درخت کے مانند ہے جب وہ پھل دینے لگتا ہے تو اس پھل سے سیکڑوں کو فائدہ پہنچتا رہتا ہے اور یہ سلسلہ برابر جاری رہتا ہے۔ لہذا مدرسہ کے قیام کو اپنے لیے ذخیرۂ آخرت سمجھیں اور اس کی ترقی کے لیے کوششیں کریں۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ میں امسال حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء کاْ ختم قرآن بانی وناظم مدرسہ جناب حافظ عبدالقادر صاحب نے کیا ۔ اس جلسہ میں بچوں کا ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر اسٹیج پر مہتمم مدرسہ مولانا سعود بنگالی ندوی کے علاوہ دیگر مہمانان موجود تھے۔ واضح رہے کہ دوپہر میں درجۂ حفظ مدرسۃ المحصنات سے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کرنے والی گیارہ طالبات اور عا لمیت سے فارغ ہونے والی نو طالبات کے اعزاز میں دوپہر دو بجے ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں عورتوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ 
امسال حفظ کی تکمیل کرنے والے طلباء 
حافظ محمد زبیر ابن ابراہیم صاحب جھینگرو، ونلی کمٹہ 
حافظ کیف ابن رحمت اللہ باپو صاحب ، گوا 
حافظ عبدالباری ابن علی صاحب پوتکار ، عطار محلہ ، تینگن گنڈی 
حافظ محمد ظہیر ابن داؤد صاحب راجہ ، ہینی کاگل کمٹہ 
حافظ سمیع اللہ ابن عبدالجبار صاحب اسدی ، موگلی ہونڈا ، بھٹکل

Share this post

Loading...