میچ کے دوران فیلڈر ، بیٹسمن اور بالر ایک ساتھ کیوں بھاگنے لگے؟؟

منگلورو 5 فروری 2024: کھیل کے دوران اچانک کھلاڑی خود کو بچاتے ہوئے میدان سے باہر کی طرف دوڑ لگارہے تھے۔ شائقین کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کرکٹ میچ کے دوران بال کے پیچھے بھاگنے کے بجائے فلڈر کے ساتھ بیٹسمن اور بالر بھی کیوں بھاگ رہے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں پتہ چلا کہ جو گیند باؤنڈری لائن کے باہر جاکر ایک درخت کو لگی وہاں شہد کی مکھیوں کا چھتہ تھا اور اتفاق سے گیند مکھیوں کے چھتے پر گری ، پھر کیا تھا مکھیوں نے حملہ بول دیا اور کھلاڑی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوگئے ۔ تھوڑی ہی دیر میں شائقین بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور شہد کی مکھیوں نے میدان پر قبضہ جمالیا جس کی وجہ سے میچ ہی منسوخ کرنا پڑا۔

Share this post

Loading...