جائیداد تنازعہ ، پٹرول چھڑک کر ماں کو زندہ جلانے کی ناکام کوشش

بتایاجا رہا ہے کہ رادھا ما کے نام قریب 1.6ایکڑ زمین جائیداد ہے ، اور اس جائیداد کی تقسیم کو لے کر اس کے بیٹے کی طرف سے عدالت میں معاملہ بھی چل رہا ہے ،کہتے ہیں کہ بیٹے اور بہو جائیداد اپنے نام کرانے کی دھمکی دیتے ہوئے بوڑھے ماں باپ کو جسمانی اور ذہنی اذیت دے رہے تھے ،اور یہ معاملہ پولس سپرنٹنڈنٹ تک پہونچنے کے باوجود بھی اس پر ان کی کوئی مدد نہیں کی جا رہی تھی ،اتوار کے روز جائیداد کو لے کر کچھ معاملہ چل رہا تھا کہ اچانک اسی موقع پر بیٹے اور بہو نے پہونچ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور ساتھ ہی رادھا ما کے جسم پر پٹرول ڈالتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا ،اس موقع اس کے شوہر نے چلا کر لوگوں کو مدد کے لئے آواز دی،جس کے بعدآس پڑوس کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا

Share this post

Loading...