کنداپور 10 اکتوبر 2023 (فکروخبرنیوز) ایک مال بردار ٹرین میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ ٹرین لاریوں کو لاد کر لے جارہی تھی کہ آج صبح بیجور کے قریب ایک لاری میں موجود کھانے کی اشیاء میں آگ لگ گئی جس سے جزوی نقصان ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ٹرین ممبئی سے سورتکل جارہی تھی۔
بیندور فائر بریگیڈ عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
Share this post
