معہد امام حسن البنا شہید، بھٹکل میں منعقدہ

دوسرے دن ۲۲/ اکتوبر بروز بدھ محترمہ نسیمہ آپا نے عبادات کے تعلق سے بات کی، خوب تفصیل اور وضاحت کے ساتھ اپنی باتیں خواتین کے سامنے رکھیں ۔آج بروز جمعرات اس تربیتی کیمپ کا آخری دن تھا ،جس میں تجہیز و تکفین پر گفتگو کرنی تھی لیکن موضوع بڑا تفصیل طلب ہے اور عملی مشق کرکے دکھلانا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے موضوع کو آئندہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا اور حسب اعلان محترمہ روشن آپا نے ’’مسلمان عورتوں کے لیے دینی تعلیم کیوں ضروری؟؟‘‘ کے عنوان پر خطاب کیا جس کو ہمہ تن گوش ہوکر خواتین سن رہی تھیں، ملحوظ رہے کہ کیمپ کے تینوں دن نماز عصر معہد ہی میں پڑھی گئی۔ محترمہ کے بیان سے پہلے مولانا انصار صاحب مدنی ندوی (نائب ناظم معہد) نے اخلاقیات اور معاملات پر اپنا پر مغز بیان دیا۔جب کہ اس سے پہلے ناظم معہد نے جلسہ کے تعلق سے چند باتیں پیش کی، الحمدللہ خواتین نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر خوب استفادہ کیا، ہر نشست میں تواضع کا بھی انتظام رہا، آخر میں مولانا طلحہ رکن الدین ندوی (ٹرسٹی معہد) نے تمام حاضرین اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔ 

Share this post

Loading...