دھارواڈ 08/ جون 2019(فکروخبر نیوز) ہمپی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ایم ایم کلبرگی کے قتل کے ملزمان کے سلسلہ میں حیرت انگیز انکشاف ہواہے۔خبروں کے مطابق قاتلوں نے تقریباً پندرہ دونوں تک دھرمستھلا اور منگلور کے درمیان کے جنگلات میں انہوں نے گولیاں چلانے کی تربیت حاصل کی تھی۔ ملزمین کو تربیت حاصل کی جانے والی جگہ پر لے جاکر جگہ کا معائنہ بھی کیا گیا جہاں کچھ اہم ثبوت بھی ملے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ہبلی سے گرفتار شدہ ملزم پروین چاتور نے تحقیقات کے دوران افسران کو بتایا کہ گنیش مسکن نامی ملزم نے کلبرگی پر گولی چلانے کے بعد وہ بذریعہ بائک کتور پہنچے جہاں سے وہ ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ انہوں نے بتایا گیا کہ واردات انجام دینے کے لیے استعمال شدہ بائک چوری کی ہوئی تھی جس کے سلسلہ میں اس کے مالک کی جانب سے ہبلی میں پہلے ہی چوری کا معاملہ درج تھا۔
Share this post
