واضح رہے کہ یہ واردات ایک سال قبل انجام دی گئی تھی جس میں ان ہی ڈاکوؤں نے گھر میں گھس وہاں موجود افراد کو رسیوں سے باندھ کر آٹھ لاکھ کے زیورات اور 65000 نقدی لے کر فرار ہو گئے تھے ،اور ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں رام چندرا کے لئے کام کر رہے ایک شخص نے ہی انہیں اس ڈکیتی کے لئے اکسایا تھا ،مجرمین سے ملی اس جانکاری کے بعد اب پولس اس ملازم کی تلاش میں جٹ گئی ہے
جسم فروشی کے الزام میں چار افراد گرفتار
مڈکیری : 14؍ستمبر (فکروخبر نیوز) کشل نگر کے قریب ایک رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر پولس اہلکاروں کی جانب سے چار افراد کو گرفتارکئے جانے کی خبرموصول ہوئی ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ رہائش گاہ کی آڑھ میں جسم فروشی کا دھندہ چلا رہے تھے ،گرفتار شدگان کی شناخت مدھو ، پرمود ، راجیو اور رہائش گاہ کے مالک پرسنّا کی حیثیت سے کی گئی ہے جن میں سے ایک کی شناخت تورویکیرے نامی علاقہ کے جے ڈی یس ایم ایل اے کے بیٹے کے طور پر کی گئی ہے لیکن پولس کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ،ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ راجیندرا پرساد نے ان افراد کی گرفتاری کے بعد کہا کہ گرفتار شدگان میں لیڈر کے بیٹے کے شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں جانکاری انہیں نہیں ہے پولس کو اس بات کی خفیہ جانکاری ملی تھی کہ اس جگہ ایک رہائش گاہ کی آڑھ میں جسم فروشی کا دھندہ چلایا جارہاہے جس پر فوری اقدام کرتے ہوئے پولس نے اس جگہ چھاپہ مارا جہاں سے ان کو گرفتار کیا گیا اورپولس کا کہنا ہے کہ اس جگہ ایک عورت بھی تھی جسے وہاں سے نکال ایک یتیم خانہ میں پناہ دی گئی ہے ، چاروں کو عدالتی تحویل میں لیا گیا ہے اور 16ستمبر ضمانت کی درخواست کشل نگر عدالت میں پیش کی جائے گی ،
Share this post
