لٹیرے آئے پولس کے بھیس میں : اور لوٹ لیا 24.95لاکھ روپئے(مزید ساحلی خبریں )

اس دوران وہ کنکناڑی ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد وہ اسٹیشن پر چل رہا تھا کہ سفید بولیرو کار آئی اور اس پر افراد نے خود کو پولیس بتاتے ہوئے پولیس کا شناختی کارڈ بھی دکھایا اور کار پر سوار ہونے کو کہا۔ وہ اس کو لے پاڈل کے راستے فرنگی پیٹ پہنچے اور انہوں نے اس کے موجود 24.95لاکھ روپئے لوٹ کر اس کو ماری پلا نامی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زبیر نے درج شدہ معاملہ میں کہا ہے کہ وہ ممبئی میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور ایک شخص کو پیسے حوالے کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے اتنی خطیر رقم دی گئی تھی۔ منگلور دیہی پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 


سنڈیکیٹ بنک کی شاخ میں چوری کی واردات ، دو لاکھ روپئے لے کر لٹیرے ہوئے فرار 

اڈپی 14؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) سنڈیکیٹ بنک کی نندیکور شاخ میں لٹیروں کی جانب سے دو لاکھ روپئے لوٹ لیے جانے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ بنک میں کل رات لٹیرے بنک کی پچھلی کھڑکی کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹنے کے بعد اندر داخل ہوئے اور واردات انجام دی۔ بتایا جارہا ہے کہ بنک کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے۔ مگر لٹیریگارڈ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات انجام دی ہے۔پیر کے روز بنک میں آنے کے بعد مذکورہ واردات کا پتہ چل پایا ہے۔ ڈاگ اسکواڈ اور فنگرپرنٹس ماہرین نے پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔ 


ریاستی حکومت سے ناراض عمر رسیدہ خاتون نے اپنے ایوارڈس واپس کرنے کا فیصلہ کیا 

منڈیا 14؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) پیڑ پودوں کی دیکھ بھال کرنے پر ریاستی حکومت کی جانب سے کئی ایوارڈس حاص کرنے والی ایک عمر رسیدہ خاتون نے اپنے مطالبات پورے نہ کئے جانے پر تمام ایوارڈس واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلور دیہی ضلع کے مگاڑی تعلقہ میں تھمّکّا نامی عمر رسیدہ خاتون نے ایک زچگی کا اسپتال تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مذکورہ خاتون نے بسار الو تعلقہ میں پودوں کی تقسیم کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد کہا کہ حکومت نے پیڑ پودوں کی دیکھ بھال کرنے پر مجھے کئی ایوارڈس سے نوازا ہے لیکن زچگی کا اسپتال کے تعمیر کا مطالبہ نہ کرنے پر وہ اپنے تمام ایوارڈس واپس کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ ماہانہ پنشن جاری کرنے مطالبہ بھی پورا نہیں کیا گیا ہے، تو پھر ان ایوارڈس کو لے کر کیا کروں، خاتون نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ مزدوری کے بعد حاصل ہونے والے کمائی کے روپیوں سے میں مگاڑی تعلقہ میں تقریباً چار کلومیٹر تک راستے کے دونوں کنارے درخت لگانے کا بھی ارادہ رکھتی ہوں۔ 

Share this post

Loading...