لٹیروں نے کئی سرکاری افسران اور پولس کے گھروں کو بنایا نشانہ : (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

نابالغہ کے ساتھ زنا بالجبر: ملزم گرفتار 

کارکلا 07اپریل (فکروخبرنیوز ) بارہ سالہ لڑکی کے ساتھ منھ کالا کرنے والے اس کے رشتہ دار ماموں کو پولس نے گرفتار کرلیاہے اطلاع کے مطابق یہ واردات بیلمن کارکلا نامی علاقے میں پیش آیا ہے، اور ملزم کی شناخت ناگیش (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، بتایاجارہاہے کہ متاثرہ لڑکی اپنے والدین کے انتقال کے بعد نانی کے گھر رہ رہی تھی ، اسی گھرمیں رہنے والے اس کے ایک رشتہ دار ماموں نے اس کے ساتھ زنابالجبر کیا، ڈر کے مارے لڑکی کسی کو نہیں بتایا، مگر یہی لڑکی جب حاملہ ہوئی اور پیٹ کے درد کی شکایت کی وجہ سے جب اسپتال لے جایا گیا تو ساری باتیں سامنے آئی ہیں۔ پولس کو اطلاع کئے جانے کے بعد ملزم ناگیش کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔ 


جینس کی پتلون نہ خریدنے پر ماں کو ہی دھکیل دیا:عورت زخمی

اُڈپی 07اپریل (فکروخبرنیوز ) اپنی بھانجی کے شادی کے تقریب کے لئے نئی جینس کی پتلون نہ خرید کر دئے جانے پر گھر میں ہنگامہ مچائے ہوئے ایک بیٹے کو جب ماں سمجھانے گئی تو غصے میں آئے ایک بیٹے کی جانب سے ماں کو دھکیل دئے جانے پر ایک دیوار سے ٹکرا کر خاتون کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے اور منی پال پولس تھانے میں معاملہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ ملزم کی شناخت پرکلا کے جیوتی نگر کی مقیم کلیانی شیٹی گارتی کا بیٹا سروودیا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولس تفتیش کررہی ہے ۔ 

Share this post

Loading...