لٹیروں نے گھر لوٹنے سے پہلے آملیٹ پکا کر کھائے پھر لوٹ مچائی

مگرا چانک ایک دو دن کے بریک کے بعد اب اچھلا کے چر چ روڈ پر واقع بوٹو ہاؤس (عاتقہ) کے گھر میں پیش آئے چوری کی واردات سے ایک بار پھر مضافات کے لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔نفیسہ حسن، میمونہ، ممتاز، عبد الرزاق اور اقبال نامی لوگوں کے گھروں میں بھی چوروں نے لوٹ مچانے کی کوشش کی ہے۔ جملہ چھ گھروں میں میں لوٹ مار کی اس واردات میں چوروں کو نقد 6ہزار، موبائل فون تک ہی رسائی ہوسکی ۔ آخری گھر میں جب واردات کو انجام دے رہے تھے تو قریب تھا کہ مقامی افراد کے ہتھے چڑھتے مگررقین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اقبال نامی گھر میں جب سارقین چوری کی کوشش کررہے تھے تو اہلِ خانہ جاگ گئے تھے یہ دیکھ کراچانک سارقین یہاں سے فرار ہوئے۔ جائے واردات پر ایک نامعلوم بائک بھی ملی ہے ، پڈوبدری پولس تمام جائے وارداتوں کا معائنہ کرنے کے بعد کیس در ج کرلیاہے۔

Share this post

Loading...