ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ہر ماہ چار روپے کا ہوگا اضافہ ، مارچ تک سبسڈی ختم ہونے کے امکانات

پٹرولیم کے وزیر نے لوک سبھا کو دیے گئے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اب قیمت میں اضافہ کو دوگنا کر دیا گیا ہے، جس سے سبسڈی کو ختم کیا جا سکے۔ ہر گھر کو ایک سال میں سبسڈائزڈ قیمت پر 12 سلنڈر ملتے ہیں ۔ اس کے بعد سلنڈر مارکیٹ کی قیمت پر ملتے ہیں۔دہلی میں فی الحال 14.2 کلو گرام والا سبسڈائزڈایل پی جی سلنڈر 477.46 روپے پر ملتا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ 419.18 روپے کا تھا۔ وہیں مارکیٹ قیمت پر ملنے والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 564 روپے ہے۔ وزیر نے بتایا کہ جولائی میں ایل پی جی پر سبسڈی فی سلنڈر 86.54 روپے تھی۔ ملک میں سبسڈائزڈ ایل پی جی سلنڈر کے 18.11 کروڑ صارفین ہیں۔ ان میں 2.5 کروڑ غریب خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں گزشتہ ایک سال کے دوران وزیر اعظم اجول اسکیم کے تحت مفت کنکشن دیے گئے تھے۔ نان سبسڈائزڈ ایل پی جی سلنڈر کے صارفین کی تعداد اب 2.66 کروڑ ہے۔

Share this post

Loading...