وٹلا19 جنوری 2023 (فکروخبرنیوز) منی گاؤں کے کپیکاڈ میں ایک گھر میں اس وقت آگ لگ گئی جب گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ واقعہ کے بعد گھر کے اندرآگ کے شعلے دیکھے گئے لیکن اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق دیپا نامی خاتون کے گھر میں ایک پی جی سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی ۔ واقعے کے نتیجے میں گھر کا تمام سامان بشمول بجلی کا سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
خبر ملنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔
Share this post
