لاوڈ اسپیکر بہانہ اذان نشانہ ! سری رام سینا نے لاوڈ اسپیکر استعمال کے خلاف کارروائی کا کرناٹکا حکومت سے کیا مطالبہ

: 30 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں مندر مسماری کے معاملہ میں ہندوتوادی تنظیموں کی ہنگامہ آرائی کے بعد  مندر مسماری کو روکنے کے لئے بی جے پی حکومت کی جانب سے قانون بنائے جانے سے اب ہندوتوادی تنظیموں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ، اب انہوں نے ایک نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے لاوڈ اسپیکر اور مائیک کے استعمال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کی دھمکی دی ہے

سری رام سینا نے  آذان کا نام لئے بغیر خبردار کیا ہے کہ اگر کرناٹک حکومت مائیک اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کرتی تو پھر وہ احتجاج درج کروائیں گے

 ہندوتوادی تنظیموں نے آج جمعرات کے روز مطالبہ کیا ہے کہ رات ۱۰ سے صبح ۶ کے درمیان لاؤڈ اسپیکر اور مائیک کے استعمال کے خلاف سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں کو نافذ کیا جائے

سری رام سینا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کا بہانہ دیتے ہوئے کرناٹک میں مندر مسمار کئے گئے لیکن دوسری طرف حکومت کو صوتی آلودگی کی روک تھام کی کوئی فکر نہیں ہیں ،

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود دن بھر لاؤڈ اسپیکر اور مائیک استعمال کیے جاتے ہیں اور اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سری رام سینا اس معاملے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔

 

 

Share this post

Loading...