لاری بجلی کھمبے ٹکراگئی : ڈرائیور زخمی

منگلورو18؍ اکتوبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) پولیٹری (مرغیوں) کو لے جارہی ایک لاری بجلی کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں الٹنے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ یہ حادثہ تینکلا بائی پاس مانی میسورو نیشنل ہائے پر کل پیش آیا۔ حادثہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔

بتاجارہا ہے کہ بجلی کھمبے سے ٹکرانے کے بعد لاری الٹ گئی اور مرغیوں کے باکس سڑک پر پھیل گئے۔ کئی مرغیوں نے دم توڑدیا ۔ یہ حادثہ لاری بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

Share this post

Loading...