چاقو کی نوک پر دو افراد نے ایک شخص کو لوٹا

 

بھٹکل 12؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) پنمبور پولیس نے جنوبی منگلور سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن پر الزام ہے کہ انہو ں نے ایک شخص کو چاقو کی نوک پر جوکٹے میں لوٹ لیا تھا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت نوشاد (25) اور نوفل (31) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کا ایک اور ساتھی جس کی شناخت اظہر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے فرار ہے ، پولیس نے ملزمان کے پاس سے ایک ہزار پانچ روپئے نقدی ، موبائل فون ، ہونڈا اکٹیوا اور ایک چاقو ضبط کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق یہ واردات 9 نومبر کو رات گیارہ بجے اس وقت پیش آئی جو ذکوان نامی شخص ریلوے ٹریک کے قریب سے گذررہا تھا۔ ملزم ہونڈا اکٹیوا کے ذریعہ وہاں پہنچا اور اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کے پاس موجود دس ہزار روپئے نقدی اور دو موبائل فون لوٹ لیے ۔

Share this post

Loading...