لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟؟

اتراکنڑا میں 7 مئی کو لوک سبھا انتخابات ہوئے تھے جس کے بعد عوام کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس مرتبہ اس حلقہ سے 13 امیدوار میدان میں ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ سیدھا ٹکر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ دونوں پارٹیوں نے اپنے جن امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے وہ پہلی مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ گرچہ اس سے قبل تین انتخابات میں لگاتار بی جے پی کے آننت کمار نے جیت درج کرلی ہے لیکن اس مرتبہ بی جے پی نے انہیں ٹکٹ سے محروم رکھا۔

گزشتہ اتنخابات پر نظر ڈالیں تو 2019 کے انتخابات میں آننت کمار ہیگڑے نے 4.79 لاکھ ووٹوں سے آنند اسنوڈیکر کو شکست دی تھی جو کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کے امیدوار تھے۔ اس انتخاب میں آنت کمار ہیگڑے کو 7.86 لاکھ ووٹ حاصل ہوئے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ تھا۔

سال 2014 کے انتخابات میں آننت کمار ہیگڈے کا مقابلہ کانگریس کے پرشانت دیش پانڈے سے تھا جس کے خلاف آننت کمار نے 1.40 لاکھ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس مرتبہ اتراکنڑا حقلہ میں 76.53 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے اور مقابلہ سیدھے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ ایک طرف مودی ہے تو دوسری طرف کانگریس کی گیارنٹی اسکیمیں ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جیتنے والے امیدوار کو کم از کم 50 فیصدی ووٹ حاصل کرنے ضروری ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ کل ووٹوں میں 6 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے ہیں جو اپنے آپ میں ایک بڑاچیلنج ہے۔

Share this post

Loading...