بنگلورو/ہبلی25 جولائی 2023 (فکروخبر نیوز) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی جے ڈی (ایس) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔
یہ بیان ان کے بیٹے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کے اس بیان کے فوراً بعد آیا ہے کہ جے ڈی (ایس) اور بی جے پی حکمران کانگریس پارٹی کے خلاف متحد ہوکر لڑیں گے۔ اسی طرح انہوں نےیہ بھی کہا تھا کہ ’لوک سبھا انتخابات کے لیے ابھی کافی وقت ہے اور مناسب فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔
دیوے گوڑا نے مزید کہا، "چاہے جے ڈی (ایس) نے ایک یا دو سے چھ سیٹیں جیتیں، ان کی پارٹی آزادانہ طور پر الیکشن لڑے گی۔ پارٹی ان سیٹوں پر لڑے گی جہاں اس کی مضبوط بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 سیٹیں ہیں۔ 2019 میں بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتیں۔ کانگریس اور جے ڈی (ایس) ایک ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ ایک اور نشست آزاد امیدوار نے اپنے نام کی تھی
آئی اے این ایس کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
