چھاپہ ماری کی کاروائی لوک آیوکتہ ڈی وائی ایس پی امیش او رانسپکٹر موہن کوٹاری او ران کی ٹیم نے کیا۔ روینیو ڈپاٹمنٹ ڈیپو مینیجر ایم وی راجن جس گھر منگلور کے یےّاڑی علاقے میں ہے ، چھاپہ ماری کے دوران ان کے اثاثہ کے سرکاری دستاویزات ، بینک اکاؤنٹس وغیرہ کی چھان بین کی گئی ۔ جملہ 600گرام سونا گھر اور بینک لوکر سے ملا ۔ 6 لاکھ روپئے بینک میں تھے اور 90 ہزار روپئے گھر سے اور تین سواریاں ضبط کرلی گئیں ۔ لوک آیوکتہ امیش بھٹ کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہے ۔
خوابیدہ شخص پر قاتلانہ حملہ
اڈپی 30؍ جنوری (فکروخبرنیوز) گھر کے باہر سورہے ایک شخص کو پانچ افراد کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کئے جانے کی واردات کل رات کلیان پور علاقے کے سنتے کٹے نامی مقام پر پیش آئی ہے ۔ زخمی شخص کی شناخت کوپلا ضلع کے کُشٹگی تعلقہ سے تعلق رکھنے والے ملّپّا آر اے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت پشپراج ، ہنیش او ردیگر تین آدمیوں کی حیثیت سے زخمی شخص نے کی ہے۔ حملہ کی وجوہات سامنے نہیں آئی ۔ رات کے اچانک حملہ کی وجہ سے زخمی فرد نے مدد کے لیے آواز لگائی تو دیگر افرادکو بھی حملہ آوروں نے ظلم کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
اسپتال کے چوتھی منزل سے کود کر مریض کی خود کشی
منگلور 30؍ جنوری (فکروخبرنیوز) شہر کے نجی اسپتال کے چوتھی منزل پر سخت نگہداشت والے کمرے میں زیر علاج ایک 29؍ سالہ مریض کی اسپتال سے کود کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات کل پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق خود سوزی کرنے والے مریض کی شناخت لتیش پجاری (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، یہ پیشے سے دوائیاں فروخت کرتا تھا ۔ 27؍ جنوری کواتاور علاقے کے ایک لاڈج میں کمرہ لینے کے بعد زہر کھاکر اپنے ایک دوست کو اطلاع کی ۔ دوست نے فوری ایمبولینس بلاکر اسے شہر کے وینلاک ہسپتال میں داخل کروایا تھا مہلوک کے ماموں نے الزام لگاتے ہوئے بندر گاہ پولیس تھانے میں شکایت کرائی ہے کہ پجاری کی موت کی ذمہ دار ڈاکٹروں کی لاپرواہی ہے ۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انجکشن لگائے جانے کے بعد وہ سخت تکالیف کی شکایت کررہا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Share this post
