اور اس کی والدین کے سر کے با لکل قریب سے گذرتے ہو ئے سامنے کے شیشہ سے آر پار ہو گئی ،اور شو ہر ،بیوی اور ایک چھو ٹے سے معصوم بچے پر مشتمل فیملی کسی طرح کے نقصان کا شکار ہو نے سے پو ری طرح محفوظ رہے ،واضح رہے کہ یہ حادثہ یکم نومبر منگل کے دن شام کے وقت کلڈکا کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا ،حادثے کی وجہ سے ٹرافک نظام متاثر رہا۔
لاری اور بس کے درمیان خطر ناک تصادم۔۔۔۔چار شدید زخمی۔۔۔
پولیس کے اقدام کی لو گوں نے کی سراہنا
بنٹوال۔02؍ نومبر ۔(فکرو خبر نیوز )کے، یس،آر،ٹی،سی،گورنمنٹ بس اور لاری کے مابین منی ہلا میں یکم نومبر کو بنٹوال ہا ئی وے پر پیش آئے بھیانک تصادم میں کئی افراد کے زخمی ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،جس میں بشمول دونوں ڈرائیور کے چار لو گوں کی حالت نازک بتا ئی جارہی ہے ،جب کہ اس کے علاوہ چھ لو گو ں کو معمولی سی چو ٹیں آنے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،لو گوں کا کہنا ہے کہ دو نوں سواریوں کا سامنے والاحصہ شدید نقصان کا شکار ہوا ہے ،جس کی بنا پر وہان پر پھنسے زخمی لو گوں کو خصوصا دونوں سواریوں کے ڈرائیوروں کووہاں سے نکالنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کر نا پڑا ،اور عجیب بات یہ کہ عین اسی وقت بارش ہو رہی تھی،لیکن پھر بھی DYSP رویش اور پو لیس جیپ ڈرائیور ستیا پر کاش بڑی مشکل سے کافی محنت کے بعدان کو نکالنے میں کامیاب ہو ئے ،اور پھر اپنی ہی سواری سے ان کو ہسپتال لے جا کر ایڈمٹ کر دیا ،جائے حادثہ پر مو جود تمام لو گوں نے ستیا پر کاش کے اس عمل کو سراہتے ہو ئے اس کی سراہنا کی ہے ،واضح رہے کہ بس دھرمستلا کی جانب جارہی تھی جب کہ لاری BCروڈ کی طرف بڑھ رہی تھی کہ دونوں کے درمیاں یہ سنگین حادثہ پیش آیا ،بنٹوال پو لیس نے معاملہ کو درج کر لیا ہے ۔
کنویں میں کود کر ایک خاتون نے کی خود کشی
کارکلا۔02؍ نومبر ۔(فکرو خبر نیوز) نٹے نامی علاقہ کے بور گل گو ڈے جگہ پر 02؍ نومبر منگل کے دن دوپہر کے وقت ایک خاتون کے کنویں میں کود کر خودکشی کر نے کی افسوس ناک خبر منظر عام پر آئی ہے ،مہلوک کی شناخت بورگال گڈے کی ساکن ونیتھا (30)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،لو گوں کا کہنا ہے کہ ونیتھا دماغی مرض میں مبتلا تھی ،لیکن آخر وہ کیا وجہ تھی کہ جس کی بنا پر ونیتھا نے یہ گھناونا اقدام کیا ؟؟؟؟!! ابھی تک اس کا جواب معلوم نہ ہو سکا ہے تحقیقات جاری ہے ،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لئے انتظار کیجئے۔۔۔
Share this post
